سونا بیچنے کی اے ٹی ایم مقبول
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے سبب جہاں سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھا ہے وہیں سونے کی خرید و فروخت میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ایسے میں سونے کی تجارت کو جدید شکل دیتے ہوئے چین کے شہر شنگھائی میں ایک اے ٹی ایم مشین متعارف کروائی گئی ہے، جس کی مدد سے شہری بغیر کسی کاغذی کارروائی کے اپنا سونا بیچ کر رقم حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ اسمارٹ گولڈ اے ٹی ایم مشین سونے کو پرکھتی ہے، پگھلاتی ہے، وزن کرتی ہے اور اس کے خالص ہونے کا تعین کرنے کے بعد اس کی رقم براہ راست بیچنے والے کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیتی ہے۔اس مشین میں 3 گرام سے زیادہ وزنی سونے کی اشیا کو ڈپوزٹ کیا جا سکتا ہے اور یہ صرف اس سونے کو قبول کرتی ہے جو کم از کم 50 فیصد خالص ہو۔
حال ہی میں نصب کی گئی یہ میشن دیکھتے ہی دیکھتے صارفین میں مقبول ہوگئی ہے، اور سونے کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے درمیان بہت سے شہری سونا بیچنے کے لیے قطار میں کھڑے دکھائی دیے۔اس مشین کو استعمال کرنے کے لیے تمام اپائنٹمنٹ سلاٹس مئی تک بک کیے جا چکے ہیں جو کہ اس کی زیادہ مانگ کو ظاہر کرتے ہیں۔
اس کے ایک عملی تجربے میں دیکھا گیا کہ مشین میں 40 گرام سونے کا ہار ڈالا گیا، جس کے بعد مشین نے اسے پرکھتے ہوئے فی گرام سونے کی قیمت 785 یوآن ظاہر کی اور ہار کے وزن کے حساب سے کُل 36 ہزار یوآن کی رقم آدھے گھنٹے میں صارف کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر اس اے ٹی ایم کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس نے لوگوں کو حیرت یں مبتلا کر دیا ہے اور لوگ اس کی سیکیورٹی پر بھی سوالات کر رہے ہیں۔تاہم ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ویڈیو میں جو آپ دیکھ رہے ہیں وہ پورے عمل کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، دراصل مشین میں سونا ڈپوزٹ کرنے سے قبل اسٹاف اس کی تصدیق بھی کرتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان سمیت سونے کی عالمی مارکیٹوں میں قیمت میں کمی کا رجحان برقرار
پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز، امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر حملوں کے تسلسل سے آبنائے ہرمز کی بندش، فی بیرل خام تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالر کی سطح پر آنے، امریکی فیڈرل ریزرو کے اگلے ہفتے کے اجلاس سے قبل سود کی بلند شرح کو تقویت ملنے سے عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 50 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمی کے باعث پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 61 سینٹس کی کمی سے 58 ڈالر 30 سینٹس کی سطح پر آگئی۔ کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 61 روپے کی کمی سے 6 ہزار 309 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 53 روپے کی کمی سے 5 ہزار 408 روپے کی سطح پر آگئی۔