بھارت: مشہور ٹی وی اسٹار کی 36 سال کی عمر میں خودکشی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
MEERUT:
بھارت کے ٹی وی اسٹار اور مشہور ڈراما تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار للیت مانچندا اپنے گھر میں مردہ پائے گئے اور پولیس نے ان کی خود کشی کی تصدیق کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ٹی وی اسٹار للیت مانچندا کی لاش 21 اپریل کو ان کے رہائش سے برآمد ہوئی تھی اور پولیس تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی لاش ان کے گھر سے پھندا لگی ہوئی ملی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچے اور اداکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے کوئی نوٹ نہیں ملا اور ابتدائی تفتیش میں قتل یا کسی اور کے ملوث ہونے کے نشانات نہیں ملے۔
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے مشہور اداکار کی موت کی خبر سنتے ہی ان کے دوستوں، مداحوں اور ساتھی غم میں ڈوب گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ للیت مانچندا ذہنی مسائل کے شکار تھے اور حالیہ مہینوں میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں ممبئی میں مالی مشکلات کا سامنا تھا اور 6 ماہ قبل واپس اپنے شہر میرٹھ منتقل ہوگئے تھے۔
سائن اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ساتھی اداکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کی تصویر بھی جاری کی۔
ایسوسی ایشن نے للیت مانچندا کی اچانک موت پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور للیت مانچندا 2012 سے ایسوسی ایشن کا رکن تھے۔
View this post on InstagramA post shared by CINTAA | Cine & TV Artistes' Association (@cintaaofficial)
للیت مانچندا نے ٹی وی ڈراموں اور پروگراموں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کی چند فلموں میں مختصر کردار بھی ادا کیے تاہم انہیں شہرت تارک مہتا کا الٹا چشمہ سے ملی اور ان کا آخری کام اسی مزاحیہ سیریز میں نظر آیا۔
سوشل میڈیا میں اسی ڈرامے کی مناسبت سے ان کی تصویر دلیپ جوشی کے نام سے مشہور ہوئی تھی۔
انہوں نے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، کرائم پیٹرول، انڈیاز موسٹ وانٹڈ سمیت دیگر پروگراموں میں بھی کام کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی کی مشہور لسّی جو پنجاب سے آئے مہمان بھی پسند کرتے ہیں
اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو ’نظام لسّی‘ تو پی ہوگی۔ اگر پی نہیں تو اس کے بارے میں سنا تو ضرور ہوگا۔ اگر ان دونوں میں سے کچھ بھی نہیں کیا تو چلیں ہم آپ کو کراچی کی شدید گرمی میں کراچی کی مشہور لسّی سے متعارف کرواتے ہیں۔
نظام لسّی کی دکان شاہراہ فیصل پر نرسری کے مقام پر قائم ہے جو گزشتہ 40 سال سے اسی ذائقہ کے ساتھ لسّی دے رہے ہیں۔ اس لسّی کی خاص بات یہ کہ اس کا ذائقہ منفرد ہے اور اس دکان کے پاس سے گزرنے والا یہ لسّی ضرور پی کر جاتا ہے اور ساتھ گھر بھی لیکر جاتا ہے یہاں تک کہ پنجاب سے آئے مہمان بھی اس لسّی کو پسند کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں