کینالز تنازع ،وفاق کا سندھ سے رابطہ، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ کی ملاقات طے
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
احتجاج، سندھ اسمبلی میں منظور قرارداد پر پیپلزپارٹی اپنا موقف پیش کرے
وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم سے آج یا کل کسی بھی وقت ملاقات ہو سکتی ہے،ذرائع
وفاقی حکومت نے کینالز کے معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے ۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات آج ہوسکتی ہے اور اگر آج ملاقات نہ ہوئی تو کل ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے تحفظات، سندھ میں جاری احتجاج، سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد سمیت کینالز کے معاملے پیپلزپارٹی اپنا بھرپور موقف پیش کرے گی۔
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم اعلیٰ سندھ نے نہروں کی تعمیر کے حوالے سے اپنا موقف وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیا۔
وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں فریقین نے متنازع نہروں کے معاملے پر ایک دوسرے کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا، وزیر اعظم اور مراد علی شاہ کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے کنالز سے متعلق تحفظات رکھے، ملاقات میں سندھ کے وزیر جام خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے،وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم کی ملاقات میں ماہرین آبپاشی بھی موجود تھے۔