[7:01 pm, 24/04/2025] +92 317 2424118: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور اٹارنی جنرل کی پریس کانفرنس
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار
آج قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہوا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
اجلاس میں سیاسی وعسکری قیادت نے شرکت کی،اسحاق ڈار
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے،نائب وزیراعظم
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بھارت یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا،اسحاق ڈار
بھارتی یکطرفہ اقدامات کے ردعمل میں شملہ معاہدہ سمیت دوطرفہ معاہدوں پرنظرثانی کرسکتے ہیں، اسحاق ڈار
واہگہ بارڈرکوبندکیاجارہاہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار
واہگہ کے راستے ہر قسم کی تجارت کو معطل کیا جا رہا ہے، اسحاق ڈار
بھارتی شہریوں کیلئے سارک ویزا سکیم کے تحت جاری ویزے منسوخ کرنے کافیصلہ کیا گیا، اسحاق ڈار
زیلنسکی کا کریمیا پر روسی قبضہ ماننے سے انکار، امریکہ کے نائب صدر کا یوکرین کو الٹی میٹم
سکھ یاتری اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار
بھارت کے فوجی اتاشیوں کوناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے،نائب وزیراعظم
نا پسندیدہ شخصیات کو 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کاکہاگیاہے،اسحاق ڈار
پاکستان میں موجودبھارتی شہریوں کو30 اپریل تک ملک چھوڑنے کاحکم دیاگیاہے، اسحاق ڈار
پاکستان کے پاس ایسے شواہدہیں کہ سرینگرمیں جدیداسلحے سے لیس کچھ غیرملکی موجودہیں، اسحاق ڈار
مکہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی
مسلح افواج پاکستان کی سلامتی اورخودمختاری کے تحفظ کیلئے مکمل تیار ہیں، اسحاق ڈار
کسی بھی قسم کی مہم جوئی اورجارحیت کابھرپورجواب دیاجائے گا،اسحاق ڈار
پاکستان کی فضائی حدود کو بھارتی ایئرلائنزکیلئے بند کیا جا رہا ہے، اسحاق ڈار
بھارتی ناظم الامورکودفترخارجہ طلب کرکے قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے،اسحاق ڈار
کسی بھی قسم کی جارحیت کاجواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، نائب وزیراعظم
نواز شریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
پاکستا ن کے پانی کوروکنے کے عمل کوجنگ تصورکیاجائے گا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
پاکستان اس طرح کاکوئی اقدام ہرگز برداشت نہیں کرے گا،اسحاق ڈار
پاکستان نے ہمیشہ امن وسلامتی کی بات کی ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
24کروڑعوام کی طاقت سے ہرقسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،اسحاق ڈار
سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک اوردیگرسٹیک ہولڈرز ضامن ہیں، اسحاق ڈار
وزیر دفاع
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے طریقہ کار کیخلاف درخواست گزار کے وکیل کومہلت
بھارتی وزیراعظم مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے، وزیردفاع خواجہ آصف
مقبوضہ کشمیرمیں 9 لاکھ بھارتی فوج کے باوجود پہلگام کاواقعہ سوالیہ نشان ہے۔ وزیردفاع
پاکستان دنیاکا واحد ملک ہے جو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہوا،وزیردفاع
پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں،خواجہ آصف
کینیڈا سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردیدشواہدموجودہیں، وزیر دفاع
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کابھرپورجواب دیں گے ،وزیردفاع خواجہ آصف
کلبھوشن یادیوبھارت کی دہشتگردی میں ملوث ہونے کی سب سے بڑی گواہی ہے،وزیردفاع
بھارتی جارحیت پر پاکستان کے بھرپورجواب میں کسی کوشک وشبہ نہیں ہوناچاہئے،وزیردفاع
وفاقی وزیر اطلاعات
سندھ طاس معاہدے کی معطلی کاکوئی قانونی جواز نہیں ہے،وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ
بھارتی اقدام دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی حالیہ کامیابیوں کوسبوتاژ کرنے کی کوشش ہے،وزیراطلاعات
قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات کاسودسمیت جواب دے دیاہے،وزیراطلاعات
آج پاکستان نے بھارت کی گیدڑبھبکیوں کابھرپورجواب دیاہے،وزیراطلاعات
پاکستان نے بھارت کے ساتھ دوطرفہ اور کسی بھی تیسرے ملک کے ذریعے تجارت کومعطل کردیاہے، وزیر اطلاعات
دنیا جان چکی ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کوسپانسرکرتاہے،وزیراطلاعات
بھارت اپنے سیاسی فائدے کیلئے دہشتگردی کواستعمال کرتاہے،وزیراطلاعات
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
بھارتی حکومت اپنی ناکامی کاملبہ کسی اورپر ڈالنے کی کوشش نہ کرے ،وزیرقانون
اٹارنی جنرل
سندھ طاس معاہدے کی کسی بھی صورت یکطرفہ معطلی نہیں ہوسکتی ،اٹارنی جنرل
[7:02 pm, 24/04/2025] +92 317 2424118: Awais kiyani
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی اسحاق ڈار پاکستان اسحاق ڈار بھارت سندھ طاس معاہدے ہے وزیراطلاعات محمد اسحاق ڈار نے بھارت کسی بھی
پڑھیں:
ہماری خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار
عرب ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر مسلم دنیا نے صرف بیانات پر اکتفا کیا تو 2 ارب مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والے ممالک اپنی عوام کی نظروں میں ناکام ٹھہریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو۔ قطری دارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ کانفرنس کے موقع پر عرب ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں اسحاق ڈار نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور مسلم دنیا کی خودمختاری کے خلاف سنگین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلم دنیا نے صرف بیانات پر اکتفا کیا تو 2 ارب مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والے ممالک اپنی عوام کی نظروں میں ناکام ٹھہریں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل ایک بے قابو ریاست بن چکی ہے جو ایک کے بعد دوسرے مسلم ملک کی خودمختاری کو چیلنج کر رہی ہے۔ آپ نے لبنان، شام، ایران اور اب قطر پر حملہ دیکھا۔ یہ روش ناقابلِ قبول ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ قطر اس حملے کے وقت امریکی اور مصری ثالثی کے ساتھ امن مذاکرات میں مصروف تھا اور اسی عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے یہ حملہ کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے 57 رکنی اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف قراردادوں اور بیانات کا وقت نہیں ہے، اب ایک واضح لائحۂ عمل درکار ہے کہ اگر اسرائیل اپنی جارحیت نہ روکے تو کیا اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فوری طور پر صومالیہ اور الجزائر کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خصوصی اجلاس طلب کروایا اور جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کو بھی متحرک کیا ہے۔ انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ فوجی اقدام آخری راستہ ہوتا ہے جب کہ پاکستان کی ترجیح ہمیشہ امن، بات چیت اور سفارتکاری رہی ہے، تاہم اگر بات چیت ناکام ہو جائے اور جارحیت رکنے کا نام نہ لے تو پھر مؤثر عملی اقدامات ضروری ہوں گے، جن میں اقتصادی پابندیاں، قانونی چارہ جوئی، یا علاقائی سکیورٹی فورس کی تشکیل بھی شامل ہو سکتی ہے۔
پاکستان کی جوہری طاقت کے تناظر میں سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری جوہری طاقت محض دفاعی صلاحیت ہے، کبھی استعمال نہیں کی اور نہ ہی ارادہ رکھتے ہیں، لیکن اگر ہماری خودمختاری پر حملہ ہوا، تو ہم ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے وہ کوئی بھی ملک ہو۔ اسرائیل کی طرف سے قطر پر حملے کو بن لادن کے خلاف امریکی کارروائی سے تشبیہ دینے پر اسحاق ڈار نے اسے ایک توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ وہ آپریشن کیا تھا۔ پاکستان خود دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار اور سب سے بڑا فریق رہا ہے۔
بھارت سے متعلق گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک تسلیم شدہ تنازع ہے جس پر اقوامِ متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ بھارت کا آرٹیکل 370 کا خاتمہ اور جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کرنا جیسے متنازع اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ انڈس واٹر ٹریٹی سے انخلا کا کوئی اختیار بھارت کو حاصل نہیں۔ اگر بھارت نے پانی کو ہتھیار بنایا تو یہ اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے کو قومی سلامتی کا مسئلہ سمجھتا ہے اور کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 7 تا 10 مئی کے درمیان پاک بھارت جھڑپوں میں پاکستان نے واضح دفاعی برتری دکھائی اور بھارت کا خطے میں سکیورٹی نیٹ کا دعویٰ دفن ہو گیا۔
افغانستان کے ساتھ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ تجارت، معاہدوں اور ریلوے منصوبوں میں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن افغانستان میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسے عناصر کی موجودگی ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یا تو ان دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے یا افغانستان سے نکالا جائے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر جیسے تنازعات کی عالمی قراردادوں پر عمل نہیں ہو رہا، اگر اقوام متحدہ کے فیصلے محض کاغذی بن کر رہ جائیں تو پھر عالمی ادارے کی ساکھ کہاں بچتی ہے؟ انہوں نے زور دیا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات اور ایسے ممالک کے خلاف سخت اقدامات ضروری ہیں جو اس کے فیصلے نظرانداز کرتے ہیں۔ انٹرویو کے اختتام پر وزیر خارجہ نے زور دیا کہ اس وقت سب سے اہم اور فوری اقدام غیر مشروط جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی آزادانہ فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر لمحہ قیمتی ہے، ہر جان کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔