عالیہ حمزہ کو پانچ روز بعد جیل سے رہا کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی جہلم جیل سے پانچ روز بعد رہائی مل گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جیل کے باہر موجود رہی، عالیہ حمزہ جیل کے اندر سے ہی پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھ کر لاہور کے لئے روانہ ہوگئیں، عالیہ حمزہ کی گزشتہ روز عدالت سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ عالیہ حمزہ کو 18 اپریل کو تھانہ ایئرپورٹ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور 19اپریل کو عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جہلم جیل منتقل کیا گیا تھا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔