”پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،“ ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
”پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،“ ترجمان دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز()ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہد کو معطل کیا، بھارت کے رویے سے علاقائی امن واستحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کر دیے، سکھ یاتری ویزہ معطل سے مستثنیٰ ہیں۔
شفقت علی خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف کی تعداد کم کر کے 30 کر دی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی، کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو جوابات دیے، وزیراعظم نے حالیہ دورہ ترکیہ میں ترک قیادت کے ساتھ مفید بات چیت کی۔
انھوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھنے پراتفاق کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، اہم اعلانات پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے: صدر مملکت بھارتی حکومت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی کی ناکامی کا اعتراف کرلیا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے... بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات،سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ کہ بھارت
پڑھیں:
پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت
پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو امریکی آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ملکی ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی اور آپریشنل معیار کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں کا بھی معائنہ کریں گے جو مستقبل میں پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے سی اے اے اور پاکستانی ایئر لائنز کے طیاروں کا ابتدائی آڈٹ کیا تھا۔جنوری میں ہونے والا نیا آڈٹ کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال پنجاب،دفعہ 144میں 7روز کی توسیع، احتجاج اور جلسے جلسوں پر پابندی برقرار پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا ہنگو پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم