عمران خان نے کہا کہ پاکستان میری جان سے بھی قیمتی ہے: شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
شبلی فراز— فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میری جان سے بھی قیمتی ہے۔
سینیٹ اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد میں ایوان کا دشمنوں کو مشترکہ پیغام گیا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں ہڑتال ہوگی، تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ بھارت تاک میں رہا ہے کہ کیسے پاکستان کو نقصان پہنچایا جائے، پہلگام کے اس واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے 7 لاکھ فوج کی موجودگی میں یہ واقعہ ان کی قابلیت پر سوالیہ نشان اٹھاتا ہے، کبھی نہیں سنا کہ بھارت میں الیکشن پر الزام لگا ہو کہ وہاں دھاندلی ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شبلی فراز کہا ہے کہ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔