کراچی:

قازقستان کے اعلیٰ تجارتی وفد نے میری ٹائم سیکٹر میں بزنس کے فروغ کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا دورہ کیا اور میری ٹائم  بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے میں خصوصی دلچسپی لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قازقستان کے اعلیٰ تجارتی وفد نے کراچی پورٹ ٹرسٹ صدر دفتر کا دورہ کیا، جہاں وفد کو کے پی ٹی نے اس موقع پر انفرا اسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کے بارے میں بریف کیا۔

قازقستان کے وفد نے کراچی پورٹ کے نجی ٹرمینلز کا بھی دورہ کیا اور آپریشنز کا معائنہ کیا، قازقستان کے 9 افراد پر مشتمل وفد کا تعلق قازقستان کے ریلویز اور ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق وزارت سے ہے۔

دورے کا مقصد پاکستان کی میری ٹائم سیکٹر میں بزنس کا فروغ ہے اور ایسے منصوبوں کی تلاش ہے جن میں وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرسکیں۔

قازقستان کا تجارتی وفد کراچی میں 7 روزہ دورے پر ہے اور اس دوران کے پی ٹی کے میری ٹائم  بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے میں انہوں نے خصوصی دلچسپی لی، پورٹ کنیکٹیویٹی منصوبے پر بھی غور کیا گیا جو  تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اشد ضروری ہے۔

تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر بھی وفد نے تبادلہ خیال کیا اور وفد نے کے پی ٹی کے منصوبوں کو سراہا اور دلچسپی کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قازقستان کے تجارتی وفد میری ٹائم کے پی ٹی کے فروغ وفد نے

پڑھیں:

نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع

  کلیم اختر:نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے عنوان سے خصوصی آگاہی ہفتہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد عوام کو قومی شناختی رجسٹریشن سہولیات کی فراہمی میں مزید آسانی اور تیزی پیدا کرنا ہے۔

لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن میں اس حوالے سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن فضہ شاہد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے طالبات اور اساتذہ کو قومی شناخت کی اہمیت اور نادرا کی نئی ڈیجیٹل سروسز سے آگاہ کیا۔

سانحہ 9 مئی ، ٹرائل کی کارروائی 20 ستمبر تک ملتوی

ڈی جی نادرا فضہ شاہد کا کہنا تھا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق، قومی فرض اور قانونی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بچوں کی پیدائش پر فوری طور پر یونین کونسل میں اندراج اور ب فارم کا حصول یقینی بنایا جائے، جبکہ 18 سال کی عمر پر قومی شناختی کارڈ بنوانا اور معیاد ختم ہونے پر بروقت تجدید کرانا ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کی رجسٹریشن ہر خاندان کی ذمہ داری ہے تاکہ ہر فرد کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے۔ آگاہی ہفتے کے دوران نادرا مراکز اور موبائل وینز پر شہریوں کو خصوصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچر سیشنز اور آگاہی پروگرامز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔

بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر پابندی عائد

نادرا حکام کے مطابق شہریوں کو سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم اور نئی ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات27 ستمبر کو ہوں گے
  • صدر زرداری کا چین میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ، مسلمانوں کیلئے خدمات کی تعریف
  • ٹرمپ کا دورۂ لندن؛ برطانیہ اور امریکا کا کاروباری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے زرعی ریلیف پیکیج کی منظوری کا مطالبہ
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے تین استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی کر سکتے ہیں
  • بے حیا کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا، نصر اللہ چنا
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
  • جنگ ستمبر 1965 کا 17 واں روز 
  • نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان