بھارتی باکسر کو دھول چٹانے والے عثمان وزیر پاکستان کب پہنچیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اپنی 16 ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو شکست دے کر ناقابل شکست رہنے والے عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر اتوار کی شب واپس وطن پہنچ رہے ہیں۔
سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو ) کے خیر سگالی کے سفیر عثمان وزیر کا کراچی ائیرپورٹ پر پرتپاک خیرمقدم کیا جائے گا۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جمعرات کو منعقدہ فائٹ میں 25 سالہ پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا تھا۔
عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں۔11 فائٹس میں عثمان وزیر نے ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔
گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سکینڈ میں ناک آوٹ کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بنگلا دیش سے ٹی20 سیریز میں شکست؛ ہیڈ کوچ کے پاکستان ٹیم کو اہم مشورے
ڈھاکا میں بنگلہ دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان ٹیم کو اہم مشورے دے دیے۔
سوشل پیغام پر جاری پیغام میں مائیک ہیسن نے مشورہ دیا کہ پاکستان کی ٹی 20ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیسے ایونٹس کے لیے مستقل مزاجی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس وقت دنیا میں 8 ویں نمبر پر ہے، جس میں بہتری کے لیے کرکٹ کا ایک انداز اپنانا ہوگا۔
Currently sitting 8th in the world we need to create depth and competition for places as well as play a style of cricket that can give us more consistency over time, especially at key event like Asia Cup and World Cups.
First 6 games on two contrasting pitches gave us key…
مائیک ہیسن نے کہا کہ سیریز کے آخری میچ تک ٹیم نے غلطیوں سے سیکھنے کا ہنر دکھا دیا، نئے کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی دکھائی اور کوچز نے بھی اپنا کردار نبھایا، کوچز نے این سی اے اور ٹیم کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کو بہتر بنایا۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ فیلڈنگ بہتر ہوگئی اور ٹیم اب انٹرنیشنل معیار کی دکھائی دیتی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں میرپور کم اسکور والا وینیو ہے تاہم میرپور کی مشکل پچ سے سیکھنے کا موقع ملا۔