بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل میں ملوث، سفاکیت کے دل دہلا دینے والے مناظر منظر عام پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز

بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل اور جعلی انکاؤنٹرز میں ملوث ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کروا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج کی سفاکیت کے ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر آگئے، طویل عرصے سے بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ 24اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیرکے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی فوج نے دن دہاڑے شہید کر دیا، 24 اپریل کوشہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے، دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نہ صرف فیک انکاونٹرز میں ملوث ہے بلکہ فیک انکاؤنٹر کے ذریعے شہید کئے گئے افراد کو ذبح بھی کیا، دل دہلا دینے والے ویڈیو مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوجی فیک انکاؤنٹر کے ذریعے شہید کئے گئے کشمیری کی گردن پر خنجر سے وار کر رہا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ فیک انکاؤنٹر میں شہید کرنے کے بعد اس کشمیری کو بیہمانہ طریقے سے ذبح بھی کیا جاتا ہے تاکہ ڈی ایس پی کے آنے سے پہلے لاش کو ڈرامے کے لئے تیار کیا جائے، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز جبری و غیر قانونی حراست کے ذریعے معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں مسلسل شہید کر رہی ہیں۔

بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست 732بے گناہ قیدیوں کی زندگیوں کو بھی سنگین خطرہ ہے، بھارتی ادارے ان غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے قیدیوں تک رسائی بھی نہیں دیتا۔

اسکے علاوہ 2003ء سے اب تک بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے بھی56 بے گناہ پاکستانیوں کو جبری و غیر قانونی طور پر قید کر رکھا ہے، پہلگام فالس فلیگ کے ڈرامے کے بعد ، ان تمام قیدیوں کو بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔

بھارت جبری و غیر قانونی طور پر قید پاکستانی قیدیوں کو استعمال کر کے ایک اور فالس فلیگ کا ڈرامہ بھی رچا سکتا ہے، بھارت جبری و غیر قانونی طور پر قید پاکستانی قیدیوں سے تشدد کے ذریعےزبر دستی پاکستان کیخلاف زہر اگلوا سکتا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ان قیدیوں کو جعلی انکاونٹر میں دہشتگرد ظاہر کر کے شہید بھی کیا سکتا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جموں جیل میں جبری و غیر قانونی حراست میں رکھے گئے پاکستانی شہریوں میں سے دو سے تین کو پہلے ہی غائب کر دیا گیا ہے جسکا انکشاف 25 اپریل کو ہو گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹریفک غائب اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹریفک غائب ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار، بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے: خواجہ آصف نومئی مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ؛ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے، عمر ایوب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا روس اور برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کشمیریوں کے بھارتی فوج میں ملوث بے گناہ

پڑھیں:

آپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کا اعلان، شکست خوردہ بھارت کا جانی نقصان سامنے آگیا

آپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کا اعلان، شکست خوردہ بھارت کا جانی نقصان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز

دنیا بھر میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کو عزت اور تکریم سے نوازا جاتا ہے، لیکن بھارت کا رویہ اس کے برعکس رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، لیکن ان ہلاکتوں کو تسلیم نہ کر کے بھارتی فوج اور حکومت شدید اندرونی دباؤ کا شکار رہی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور افواج نے ہزیمت سے بچنے کے لیے آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات کو ابتدا میں چھپایا، لیکن اب بھارتی حکومت نے ان ہی چھپی ہوئی ہلاکتوں میں سے 100 سے زائد فوجی اہلکاروں اور پائلٹس کو اعزازات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق، صرف لائن آف کنٹرول پر بھارت کو 250 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں انڈین ایئر فورس یونٹ کے 7 فوجی، 10 انفنٹری بریگیڈ کے جی ٹاپ میں 5 ہلاک اہلکار، اور ہیڈکوارٹر 93 انفنٹری بریگیڈ میں ہلاک ہونے والے 9 فوجی شامل ہیں، جنہیں اب اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے 4 ہلاک پائلٹس، جن میں 3 رافیل طیاروں کے پائلٹس شامل ہیں، کو بھی اعزازات دیے جائیں گے۔ اسی طرح آدم پور ایئربیس پر مارے گئے جدید ایس 400 دفاعی نظام کے 5 آپریٹرز، ادھم پور ایئربیس اور ایئر ڈیفنس یونٹ پر ہلاک ہونے والے 9 اہلکار، راجوڑی ایوی ایشن بیس میں 2 ہلاک، اور اڑی کے سپلائی ڈپو کے او سی سمیت 4 ہلاک فوجی اہلکار بھی اعزازی لسٹ کا حصہ ہیں۔

انٹیلیجنس فیلڈ سپورٹ یونٹ نوشہرہ میں ہلاک ایک اہلکار اور 12 انفنٹری بریگیڈ اڑی میں 3 ہلاک اہلکاروں کو بھی اعزازات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، پٹھان کوٹ اور اُدھم پور سمیت پاکستان کے مؤثر حملوں کے بعد بھارت سیزفائر پر مجبور ہوا۔ متعدد بھارتی جنرل اور سفارتی نمائندے بھی ان نقصانات کو تسلیم کر چکے ہیں، جن میں تباہ شدہ بیسز اور رافیل طیاروں کے نقصانات شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارت نے ابتدا میں اپنی رسوائی اور شکست چھپانے کے لیے فوجی نقصانات کو نہ صرف چھپایا بلکہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لواحقین پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے پیاروں کی تصاویر بھی شیئر نہ کریں۔

یہ امر حیران کن ہے کہ بھارت اب انہی ہلاک فوجیوں کو اعزازات دے رہا ہے جن کی ہلاکتیں کبھی تسلیم نہیں کی گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب بھارتی حکومت نے آپریشن سندور کے دوران فوجیوں کی ہلاکتوں کو تسلیم ہی نہیں کیا تو اب اندرونی دباؤ میں آ کر اعزازات دینے کا فیصلہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

یاد رہے کہ 2019 میں ونگ کمانڈر ابھینندن کو جہاز گرنے کے بعد ”ویر چکرا“ سے نوازا گیا تھا، اور مجموعی طور پر اس وقت 5 ایوارڈز دیے گئے تھے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی پروفیشنل فوج اپنے شہیدوں اور زخمیوں کو فخر سے یاد کرتی ہے، لیکن ہندوستان نے نہ صرف اپنے نقصانات چھپائے بلکہ اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کیا، جو کسی بھی فوج کے لیے انتہائی شرمناک اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ہے۔

یہ تمام حقائق اس بات کا ثبوت ہیں کہ مودی سرکار شکست اور رسوائی کو اعزاز کے لبادے میں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ بھارت نہ صرف عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے، بلکہ اپنی ہی قوم سے سچ چھپا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیتن یاہو کی جنگ بندی پر مشروط آمادگی، مذاکرات کے لیے قطری دعوت قبول نیتن یاہو کی جنگ بندی پر مشروط آمادگی، مذاکرات کے لیے قطری دعوت قبول راولپنڈی میں 250 بوسیدہ عمارتیں خطرناک قرار، میٹرو پولیٹن کا فوری انخلا کا حکم امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے, خواجہ آصف نے عندیہ دے دیا جرمنی چین تعلقات کی ترقی کی رفتار بہتر ہے، جرمن چانسلر وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کم عمر ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، ’کیا پیسے والوں کو سب گناہ معاف ہیں؟‘
  • غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 80 فلسطینی شہید
  • عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم روکنے، قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے، علی رضا سید
  • آپریشن سندور: ہلاکتیں چھپانے کے بعد بھارتی فوج کا یوٹرن، مارے گئے فوجیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ
  • نبیل گبول کا سانحہ بغدادی کے ذمہ داران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
  • کیا ہیکرز آپ کے دماغ پر بھی قبضہ کرسکتے ہیں؟ نیوروسائنس کا دہلا دینے والا سچ بے نقاب
  • آپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کا اعلان، شکست خوردہ بھارت کا جانی نقصان سامنے آگیا
  • غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 64 فلسطینی شہید
  • جیکب آباد: سیپکو کی بل دینے والے صارفین پر زیادتیاں عروج پر
  • ہوٹل کے کمروں میں چھت والے پنکھے کیوں نہیں ہوتے؟ حیران کن وجوہات جانئے