لاہور؛ یوحنا آباد میں قومی کیرئیر میلے کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
فریحہ بتول: چوپان ٹرسٹ کے زیر اہتمام رینیول سینٹریوحناآباد میں قومی کیرئیر میلے کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کیریئر میلے میں 800 سے زائد طلباء کو بہتر مستقبل کے بارے میں روشناس کروایا گیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر انصر جاوید نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ٹرسٹ کے عزم کو اجاگر کیا،تقریب میں بینکاری، قانون، تعلیم، بیوروکریسی، طب سے تعلق رکھنے والے ماہرین نےشرکت کی۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
تدریس، دفاع، آڈٹ، سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اپنے تجربات شیئر کئے،تقریب کے دوران طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دئیے گئے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔