کم عمر لڑکیوں کی جنسی ٹریفکنگ اور برطانوی شہزادے کیخلاف کیس کرنے والی خاتون کی خودکشی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
طاقت ور اور اعلیٰ شخصیات کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرانے کے لیے کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکنگ کو بے نقاب کرنے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کم عمری میں خود ’’سیکس ٹریفکنگ‘‘ کا شکار ہونے والی اور ایسی مجبور لڑکیوں کا کیس سامنے لانے والی ورجینیا جوفرے کی آسٹریلیا میں اپنے فارم ہاؤس سے لاش ملی ہے۔
41 سالہ ورجینیا جوفرے نے معروف کاروباری شخصیت جیفری ایپسٹین کے طاقتور اور اعلیٰ شخصیات کو کم عمر لڑکیوں کی فراہمی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
یہ خبر پڑھیں : جنسی زیادتی کا معاملہ برطانوی شہزادہ اینڈریونے تصفیے کی رقم ادا کردی
ورجینیا جوفرے نے انکشاف کیا تھا وہ خود بھی اس نیٹ ورک کے چنگل میں پھنس کر کئی اعلیٰ شخصیات کے لیے جنسی تسکین کا سامان بننے پر مجبور ہوئی تھی۔
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا ان میں ایک برطانوی شہزادے اینڈریو بھی شامل ہیں۔ جنھوں نے 1999 سے 2001 کے دوران 3 بار جبراً جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ میں نابالغ تھی۔
برطانوی شہزدے اینڈریو نے پہلے ان الزامات کی تردید کی تھی لیکن 2022 میں انہوں نے جیوفری سے رقم کے عوض عدالتی تصفیہ کیا تھا۔
اس معاہدے میں برطانوی شہزادے اینڈریو نے تسلیم کیا تھا کہ ایپسٹین ایک جنسی اسمگلر اور 17 سالہ ورجینیا جیفری ایک تسلیم شدہ متاثرہ فرد تھیں۔
ورجینیا جوفرے نے 2015 میں ایک فلاحی ادارہ "SOAR" کی بنیاد بھی رکھی تھی جس کا مقصد جنسی ٹریفکنگ کا شکار ہونے والے لڑکیوں کو قانونی مدد فراہم کرنا تھا۔
ورجینیا جوفرے حالیہ دنوں میں وہ ایک سنگین حادثے کے بعد اسپتال میں بھی زیر علاج رہی تھیں تاہم صحت یابی کے بعد سے وہ اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہی تھیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورجینیا جوفرے کیا تھا
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی” بجلی پیدا کرنے والی” سڑک تیار
پاکستان کی پہلی” بجلی پیدا کرنے والی” سڑک تیار کرلی گئی ، ساڑھے چار کلومیٹر سائیکل ٹریک اور خوبصورت جھیل شہریوں کے لئے مسحورکن ثابت ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پاکستان کی پہلی” بجلی پیدا کرنے والی” سڑک تیارکرلی گئی، چار اعشاریہ پانچ کلومیٹر طویل سڑک کا نام روٹ فورٹی سیون رکھا گیا ہے۔ساڑھے چار کلومیٹر سائیکل ٹریک اور خوبصورت جھیل شہریوں کے لئے مسحورکن ثابت ہو گی۔
سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا روٹ اتوار کے روز عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ہائی ٹیک اور اسمارٹ سڑک کو سی بی ڈی نے تقریباً 9 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے، جو لاہور کے مصروف ترین علاقوں کلمہ چوک، فیروز پور روڈ، گلبرگ ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ کو آپس میں جوڑے گی۔
ہائی ٹیک سڑک پر ایک طویل فلائی اوور، پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کیلئے الگ لائنز، بارشی پانی کے لئے خاص ڈرینج سسٹم نصب کیا گیا ہے ۔روٹ 47 پر سولر پینلز نصب ہیں جو ناصرف پیدل چلنے والوں کو سایہ فراہم کریں گے بلکہ 1.5 میگا واٹ تک بجلی بھی پیدا کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اتوار کو اس سڑک کا افتتاح کریں گی۔