پی ایس ایل 10 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سطالنز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

لاہور قلندرز میں محمد نعیم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹان کرن ڈیبیو کریں گے۔

ملتان سلطانز نے تین تبدیلیاں کرتے ہوئے عاکف جاوید، محمد حسنین اور شائے ہوپ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پی ایس ایل لاہور قلندرز ملطان سلطانز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل لاہور قلندرز لاہور قلندرز

پڑھیں:

ملتان سلطانز کی پوزیشن، اسپن بولنگ کوچ کا بیان سامنے آگیا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کی اسپن بولنگ کوچ الیکس ہارٹلے نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم اب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہے۔

پی ایس ایل 10 میں اس مرتبہ اب تک ملتان سلطانز کی ٹیم نے 5 میچز کھیل لیے ہیں جن میں سے صرف اس نے ایک میچ جیتا ہے۔

لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپن بولنگ کوچ الیکس ہارٹلے نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ یہ میرا دوسرا سیزن ہے۔

الیکس ہارٹلے نے کہا کہ تھوڑا دباؤ میں ہیں اس سال فتوحات کم ہیں گزشتہ سیزن ہم زیادہ میچز جیتے تھے لیکن اس وقت اچھی بات یہ ہے کہ ہم اب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں، ہم سب پازیٹیو ہیں سب کے چہروں پر مسکراہٹ یے جو کہ بہت اچھی بات ہے۔

الیکس ہارٹلے کا کہنا ہے کہ مینز ٹیم کے ساتھ ویمن کوچ کی وجہ سے مجھے کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا، ہر کوئی کھل کر گفتگو کرتا ہے، ٹیم میں مقامی کھلاڑی بھی ہیں اوورسیز بھی سب سے اچھے تعلقات ہیں اور مجھ سے بات چیت کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک سب سے اہم عزت دینا ہوتا ہے ہم سب ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں میں نے سترہ اٹھارہ برس کرکٹ کھیلی ہے اگرچہ یہ کوچنگ مختلف کام ہے مجھے بعض اوقات خود سے بڑوں اور زیادہ تجربہ کار لوگوں سے بات کرنا پڑتی ہے لیکن پھر ساری بات عزت دینا ہوتی ہے جو کہ ہم کرتے ہیں، مجھے کوچنگ سے پیار ہے، کوچنگ میں مہارت حاصل کر رہی ہوں اور اب بھی سیکھ رہی ہوں۔

الیکس ہارٹلے کا ماننا ہے کہ اسامہ میر کو پاکستان ٹیم میں ہونا چاہیے، گزشتہ سیزن میں اس نے بہت وکٹیں حاصل کی تھیں، قومی ٹیم کی طرف سے انہیں موقع ملا تو وہ زیادہ وکٹیں نہ لے سکے لیکن اسامہ میر نے عمدہ بولنگ کی انہیں تسلسل کے ساتھ بولنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

الیکس ہارٹلے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی معترف ہیں کہتی ہیں کہ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان ویمن ٹیم 5 میچز میں ناقابل شکست رہی، میری ملتان سلطانز کی ٹریننگ کے دوران کپتان فاطمہ ثناء اور کوچ محمد وسیم کے ساتھ بات ہوئی، پاکستان ویمن ٹیم بہت اچھی ہے اُمید ہے یہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا کرے گی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو5وکٹوں سے شکست دیدی
  • ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا بڑا انکشاف
  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کیخلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری
  • ملتان سلطانز کی پوزیشن، اسپن بولنگ کوچ کا بیان سامنے آگیا
  • پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پی ایس ایل فرنچائز فیس پر اختلافات شدت اختیار کر گئے: ملتان سلطانز کا ری بڈنگ کی دھمکی
  • تلخ کلامی کے بعد محمد رضوان اور کولن منرو مشکل میں پھنس گئے!
  • پی ایس ایل سیزن 10، پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
  • ’کل والا مکا یاد آگیا‘، وکٹ لینے پر عثمان خان کا عبید شاہ کو دور جانے کا اشارہ