جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی سیاست میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے، اسی لیے وہ کچھ کارڈز کھیلنا چاہتا ہے، لیکن پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کو دنیا نے تسلیم نہیں کیا۔ بھارت نے اگر کوئی جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں بھارت دہشتگردی میں ملوث، کوئی تیسرا ملک پہلگام اور جعفر ایکسپریس سانحہ کی تحقیقات کرے، پاکستان

انہوں نے کہاکہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے گئے اقدامات کے جواب میں ہماری طرف سے بھی دوٹوک مؤقف اختیار یا گیا جس سے قوم کو حوصلہ ملا۔

فضل الرحمان نے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن اس کا یہ بھی مطلب نہیں کہ ہم سر جھکا کر بیٹھ جائیں گے، اگر انڈیا نے کوئی جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی کا کردار ادا کرےگا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہندوستان کو ایک ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا، لیکن اس نے انتہائی غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ الیکشن میں بھی مودی نے ہندوتوا کارڈ استعمال کیا، اس کے علاوہ آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاکہ اسرائیل نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے، عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ جاری کیے، لیکن دنیا نوٹس ہی نہیں لے رہی۔

یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: ہندوستان نے بغیر اطلاع دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد میں ایمرجنسی نافذ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی، پی ٹی آئی کے ساتھ اختلافات ختم کرنا چاہتے ہیں، اور دھیرے دھیرے قریب آرہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل بھارت پاک بھارت کشیدگی جمعیت علما اسلام جنگ جے یو آئی سندھ طاس معاہدہ مولانا فضل الرحمان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل بھارت پاک بھارت کشیدگی جمعیت علما اسلام جے یو ا ئی سندھ طاس معاہدہ مولانا فضل الرحمان وی نیوز مولانا فضل الرحمان انہوں نے کہاکہ

پڑھیں:

شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا

وزیراعظم سے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • سینٹ نے پارلیمنٹیرنزکو حکومتی افسران اورآئینی اداروں کے سربرہان سے کم درجہ ملنے کے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا
  • جماعت اسلامی بلوچستان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب چل پڑا
  • شرحِ سود کو آئندہ مالیاتی پالیسی میں 6 فیصد تک لایاجائے،احمد چنائے
  • سینٹ: تحفظ مخبر کمشن کے قیام، نیوی آرڈیننس ترمیمی بلز، بلوچستان قتل واقعہ کیخلاف قرارداد منظور
  • شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  •   وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات
  • لارڈ قربان حسین کی کشمیر میں بھارتی مظالم، سندھ طاس معاہدہ معطلی اور بھارتی جارحیت پر کڑی تنقید
  • غیرت کے نام پر کسی کو بھی قتل کرنا شرعی لحاظ سے جائز نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان