بھارت کی آبی جارحیت، دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، عوام میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد جارحانہ دعوے کرنے والا بھارت، پاکستان کا پانی بند کرنے کے خواب سے جاگ گیا اور گھبراہٹ میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، اچانک پانی چھوڑنے سے دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اوڑی سے ہٹیاں بالا چکوٹھی داخل ہونے والے دریائے جہلم میں بھارت نے پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا ہے جب کہ مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کردی۔
رپورٹ کے مطابق بغیر اطلاع کے دریائے جہلم کی سطح آب بلند ہونے کے باعث اس کے کنارے بسنے والے لوگوں میں افراتفری کا عالم تھا۔
صورتحال کے بعد دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد میں اعلانات شروع کر دیے گئے جب کہ مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کا آغاز کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پانی چھوڑنے سے دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، اس کی سطح معمول سے 7 سے 8 فٹ بلند ہوگئی، لوگوں کو دریا کے کناروں سے دور رہنے کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
ماہرین نے کہا کہ پاکستان کی جانب پانی چھوڑنے سےثابت ہو گیا کہ مودی حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، مودی حکومت کے پانی بند کرنے کے دعوے حقیقت سے کوسوں دور ہے۔
صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت، مودی نے پانی چھوڑ کر جنگ کا آغاز کر دیا، قوم متحد و بیدار ہے، مودی سرکار ہوش کے ناخن لے، بھارتی آبی حملے کا منہ توڑ جواب ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان اقوام متحدہ ، او آئی سی کا فوری اجلاس بلا کر بھارتی اقدامات سے عالمی دنیا کو آگاہ کرے۔
خالد مسعود سندھو نے کہا کہ کارکنان بھارتی آبی جارحیت کے سلسلے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں، دریا کنارے آباد آبادیوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان دریائے جہلم میں پانی چھوڑ
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔