اسلام آباد:

بھارتی جیلوں میں قید کشمیری اور پاکستانی شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کرتی دو اہم دستاویزی فلمیں "کرائمز اگینسٹ ہیومینٹی" اور "انوسینٹ لاسٹ" عالمی برادری کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

کرائمز اگینسٹ ہیومینٹی:

کرائمز اگینسٹ ہیومینٹی کی کہانی ضیاء مصطفیٰ کے گرد گھومتی ہے جو غلطی سے پاک-بھارت سرحد عبور کر گیا تھا۔ صرف 15 سال کی عمر میں جنوری 2003 میں بھارتی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا۔ 

ضیاء پر جھوٹے الزامات عائد کر کے 19 سال تک قید میں رکھا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ظلم کی انتہا یہ تھی کہ ضیاء کی ماں اپنے بیٹے کے انتظار میں دنیا سے رخصت ہوگئی۔

 ضیاء کی بہن کے مطابق بھارتی حکومت نے ان کے بھائی کی لاش تک واپس نہیں کی، یہ واقعہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی واضح مثال ہے۔

انوسینٹ لاسٹ:

انوسینٹ لاسٹ ایک اور دل دہلا دینے والی داستان بیان کرتی ہے۔ یہ کہانی فرحان خان کی ہے جو حادثاتی طور پر پاک-بھارت سرحد عبور کر گیا تھا۔

بھارتی فورسز نے اسے قید کر کے ٹارچر سیل منتقل کر دیا جہاں اس پر بدترین تیسرے درجے کا تشدد کیا گیا۔

 فرحان کے مطابق سیل میں موجود ایک اور مسلمان قیدی کی انگلیاں تک کاٹ دی گئیں جبکہ قیدیوں کو جلا ہوا کھانا دیا جاتا تھا۔

فرحان کے والدین چار سال تک اس کی تلاش میں سرگرداں رہے۔ رہائی کے بعد فرحان شدید ذہنی صدمے اور دباؤ (PTSD) کا شکار ہے۔

ان دونوں دستاویزی فلموں نے بھارتی جیلوں میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لا کر انسانی حقوق کی تنظیموں کو جھنجھوڑ دیا ہے۔

بھارت کو ان مظالم کا جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے اور عالمی اداروں کو اس معاملے پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چمن سرحد کے قریب پارکنگ میں دھماکا، پانچ افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر زور دار دھماکا ہوا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے پانچ جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر چمن نے بتایا کہ دھماکے میں تین افراد زخمی ہیں، زخمیوں اور مرنے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ چمن اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد مسافروں کے سامان میں رکھا ہوا تھا جبکہ اس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور بارڈر کے آس پاس ناکہ بندی کر کے چیکنگ سخت کر دی ہے۔

اُدھر بلوچستان حکومت نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکام سے رابطہ کر کے تحقیقات کے لیے اضافی وسائل فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چمن سرحد کے قریب پارکنگ میں دھماکا، پانچ افراد جاں بحق
  • قطر پر حملہ ایک بہت بڑی غلطی تھی، صیہونی رہنما
  • حشد الشعبی کی شامی سرحد پر فوجی مشقیں
  • شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
  • زندگی بھر بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہنے والے عبدالغنی بھٹ کون تھے؟
  • کانگریس اور مسلم لیگ کو ایک جیسا مان کر کمیونسٹوں نے غلطی کی تھی، پروفیسر عرفان حبیب
  • برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
  • سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • قومی ٹیم کی سدرہ امین نے ون ڈے کرکٹ میں 2ہزار رنز بنالئے
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی