کیا پاکستان بھارت جنگ ہو گی؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی ۔۔۔۔۔۔۔ کیا جنگ ہوگی؟
Tensions in Pakistan-India Relations.
مہمان تجزیہ نگار: سید کاشف علی ( صحافی، تجزیہ نگار)
میزبان و پیشکش سید انجم رضا
خلاصہ گفتگو و اہم نقاط:
پہلگام میں دہشت گردی کا واقعہ کے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں
بھارتی میڈیا فوری طور پہ پاکستان پہ الزام دھر دینا انتہائی نامناسب طریقہ ہے
دہشت گردی کا یہ واقعہ بھارتی فالس فلیگ آپریشن لگ رہا ہے
پہلگام پاکستان سے سینکڑوں میل دور محفوظ علاقہ لگتا ہے
پہلگام میں بھارتی کی مختلف سیکورٹیز ادارے ہمہ وقت موجود ہیں
دہشت گردوں کے پاس موجود اسلحہ بھی اس حملے کو مشکوک کررہا ہے
لگتا ہے بھارتی خفیہ ایجنسی را ا س میں ملوث ہے
حیران کن صورت حال ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے بھارتی حکومتی اہلکار اور میڈیا نے الزام تراشی شروع کردی
مودی حکومت اپنے مسلم کُش ایجنڈے پہ آج بھی عمل پیرا ہے
بی جے پی حکومت مسلسل اپنے اقدامات ذریعے بھارت میں مسلم دشمن فضا بنارہی ہے
بھارت میں شہروں کے نام بدلنا، مساجد پہ قبضہ کرنا، مسلم کلچر کے آثار مٹانا
بے جے پی حکومت بھارت کو ایک کٹر متعصب ہندو ریاست بنانے کے درپے ہے
بھارت میں پاکستان دشمنی کی سوچ کو بڑھوتری دیان بے جے پی کا مسلسل ایجنڈا ہے
بھارت کی تنگ نظر فضا اس ملک کو جمہوریت کے لئے خطرہ بنتی جارہی ہے
بھارت اور اسرائیل ہمیشہ سے اسٹریٹجک پارٹنر ہیں
اسرائیل کی صیہونی سوچ اور بھارت کی ہندو توا سوچ مسلم دشمنی پہ مبنی ہے
صیہونیت اور ہندو توا مسلم کشی پہ یقین رکھتی ہیں
بھارت کو دو دہائیوں سے صیہونزم کے نقشِ قدم پہ چلا یا جارہا ہے
بھارت اسرائیل سے اسلحہ خریداری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے
بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے کہ غزہ کی طرح پاکستان میں کوئی مہم جوئی کرسکے گا
دونوں ممالک کا نیوکلیر پاور ہونا ہی جنگ نہ ہونے کا سبب ہے
پاکستان کی سالمیت کو بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا کوئی خطر ہ نہیں ہوسکتا
موجودہ صورت حال پاکستان کی سیاسی قوتوں کا یک آواز ہونا خوش آئند ہے
حکومت کو اپنا رویہ میں وسعت قلبی پیداکرکے سب سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیئے
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہے بھارت
پڑھیں:
لندن: پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی پر 4 انتہاپسند ہندو مظاہرین گرفتار
پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف جانے کی کوشش میں بھارتی مظاہرین کو لندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی انتہا پسند مظاہرین نے برطانوی دارالحکومت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف بڑھنے کی کوشش، جسے لندن پولیس نے ناکام بنا دیا۔
برطانوی پولیس نے 4 انتہا پسند بھارتی مظاہرین کو ہنگامہ آرائی کرنے پر گرفتار کر لیا۔
برطانوی نژاد پاکستانیوں کا بھی مظاہرہ
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر برطانوی نژاد پاکستانیوں اور کشمیریوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارتی دھمکیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔
پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے پُرجوش پاکستانیوں اور کشمیریوں نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے۔
مظاہرہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کی کال کے ردعمل میں کیا گیا۔
Post Views: 1