لندن، پاکستان اور کشمیری کمیونٹی کا بھارت کے خلاف احتجاج، ملی نغموں کی گونج
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تازہ کشیدگی کے اثرات برطانیہ میں بھی پہنچ گئے، بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کے خلاف پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
اس مظاہرہ کے خلاف برطانیہ میں پاکستان اور آزاد کشمیر سے متعلق کمیونٹی نے کاؤنٹر مظاہرے کا اہتمام کیا، پاکستانیوں اور برطانوی کشمیری کمیونٹی نے ملی نغموں اور قومی ترانوں کی گونج سے بھرپور ملی یگانگت اور یکجہتی کا مظاہرے سے جواب دیا۔
پاکستانی اور کشمیری مظاہرین جو لندن، لوٹن اور بعض دیگر جگہوں سے لندن پہنچے تھے، انہوں نے ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوکر بھارت کی آبی جارحیت، کشمیری عوام پر مظالم اور خطے میں دہشت گردی کے اقدامات کے خلاف آواز بلند کی۔
بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی دفاعی صلاحیت کی علامت Tea is Fantastic کے نعرے سے بھی بھارتی مظاہرین کو جواب دیا گیا اور انہیں نندن کی یاد دلائی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر بھارتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بعض افراد کی جانب سے ڈرامہ رچانے کی کوشش کی گئی، تاہم لندن پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان اور کے خلاف
پڑھیں:
بھارتی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے
میر پور (نیوز ڈیسک) بھارتی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
میرپور آزاد کشمیر میں عوام کی بڑی تعداد مظاہروں میں شریک ہوئی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔
نیلم آزاد کشمیر میں بھی بھارت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے بھارت کے جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی۔
Post Views: 1