پہلگام میں بے گناہوں کا قتل؛ پاکستان تحقیقات کے لئے تیار، بھارت خاموش، مودی اپنے ماضی کو دہرا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کا کوئی تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے، پاکستان نے پوری دنیا سے بین الاقومی کمیشن بنانے کی اپیل کی ہے، ہم تو پہلگام میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں تاکہ سچ اور جھوٹ دنیا کے سامنے آجائے۔
خواجہ آصف نے بھارت کی سندھ طاس معاہدہ کو "معطل" کرنے کے بچگانہ دعووں پر آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پانی کہاں لے جائے گا، ہمارے دریاؤں کے پانی کا نہ وہ رخ موڑ سکتا ہے اور نہ ہی اسے روک سکتا ہے۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
وزیر دفاع نےپاکستان کے انڈیا کے ساتھ معاملات کی قانونی اور اخلاقی پوزیشن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شملہ معاہدے کو تو منسوخ کیا جا سکتا ہے، یہ پاکستان کا انڈیا کے ساتھ معاہدہ ہے۔ لیکن سندھ طاس معاہدے میں بین الاقوامی ضامن ہیں۔ نریندر مودی اور ان کے انتہا پسند ساتھی اپنی گرتی ساکھ کو بچانے کے لیے ایسی باتیں کر رہے ہیں، بھارت کے اندر اس وقت ایک نہیں بلکہ علیحدگی کی متعدد تحریکیں چل رہی ہیں، ان کا پاکستان سےکوئی تعلق نہیں۔
لاہور: سی سی ڈی کے 3 مبینہ مقابلوں میں بدنام زمانہ ملزمان مارے گئے
سیالکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بھارت کی پیدا کردہ کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرکے کچھ حاصل کرلےگا، اس معاہدے میں بین الاقوامی ضمانتیں ہیں۔
خواجہ آصف نےکہا کہ افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے اور اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا۔ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں دہشت گرد گروہوں کے ڈانڈے افغانستان سے ملتے ہیں۔
گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی
بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ یہ سب رنگ بازی ہو رہی ہے، حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، نریندر مودی واحد حکمران ہے جس پر دہشت گردی اور قتل عام کے الزامات ہیں، اس کا ماضی دیکھ لیں، وہ خود دہشتگرد ہے اور اب فالس آپریشن کر کے دہشتگردی کر رہا ہے۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔(جاری ہے)
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔