راولپنڈی سے لاہور تک بلٹ ٹرین منصوبہ پنجاب میں ترقی کا سنگ میل ہوگا، اراکین پارلیمنٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
لاہور:
قومی اور پنجاب اسمبلی کے اراکین نے صوبائی حکومت کے راولپنڈی سے لاہور تک بین الاقوامی معیار کے بلٹ ٹرین منصوبے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ پنجاب کی ترقی کا سنگ میل ثابت ہوگا۔
ملک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ راولپنڈی سے لاہور تک بین الاقوامی معیار کی بلٹ ٹرین منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت راولپنڈی سے لاہور تک بلٹ ٹرین کا منصوبہ پنجاب کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین نے کہا کہ پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، نواز شریف کا ویژن تھا کہ پاکستان میں بلٹ ٹرین منصوبے کا آغاز کیا جائے اس بارے میں سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس عظیم منصوبے کی تکمیل کے لیے ممکنہ طور پر اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جلد اس منصوبے کا سنگ بنیاد وزیر اعظم شہباز شریف رکھیں گے، یہ منصوبہ ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
سابق سنیٹر چوہدری تنویر خان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آتی ہے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجاتا ہے۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا جدت کی طرف گامزن ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی نزہت صادق کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنا دیا ہے، سنیٹر ناصر محمود بٹ کا کہنا تھا کہ دنیا ٹرانسپورٹ کے جدید نظام سے ترقی کرتی ہے، بلٹ ٹرین منصوبے اس کی ایک روشن مثال ہے۔
رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ بلٹ ٹرین سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ عوام کو معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔
اسی طرح رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے لاہور تک بلٹ ٹرین منصوبہ عوام کی تقدیر کو بدل دے گا۔
مسلم لیگ(ن) کے سینئیر رہنما حاجی پرویز نے کہا کہ بلٹ ٹرین کے منصوبے کی تکمیل سے فیول اور وقت کی بچت ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلٹ ٹرین منصوبے کا کہنا تھا کہ کی ترقی
پڑھیں:
اہل غزہ سے اظہارِیکجہتی کیلئے پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء کی ہڑتال
ہڑتال کے باعث سیشن و سول کورٹس کے علاوہ خصوصی عدالتوں میں بھی وکلا پیش نہیں ہو رہے۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن مبشر رحمان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل پر دباؤ ڈالے،اور غزہ میں جاری قتل عام فی الفور رکوایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مظلوم اہل غزہ سے اظہاریکجہتی اور اسرائیل کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف لاہور سمیت پنجاب بھر کے وکلاء کی جانب سے آج مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔ پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے آج ہڑتال کی ہے۔ ہڑتال کے باعث سیشن و سول کورٹس کے علاوہ خصوصی عدالتوں میں بھی وکلا پیش نہیں ہو رہے۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن مبشر رحمان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل پر دباؤ ڈالے،اور غزہ میں جاری قتل عام فی الفور رکوایا جائے۔
صدر لاہور بار مبشر رحمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی بربریت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کے حوالے سے عرب حکمرانوں کی خاموش افسوسناک ہے، فلسطینی بچوں کا قتل عام اور غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے والوں کو اس کا حساب دینا ہوگا۔ مبشر رحمان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل ناجائز ریاست اسرائیل کا مکمل خاتمہ ہے، تمام یہودی جو دوسرے ممالک سے لا کر فلسطین میں بسائے گئے ہیں، انہیں فی الفور واپس بھیجا جائے اور فلسطین کو مکمل آزاد کرکے اقتدار مسلمانوں کو سونپا جائے۔