روڈ ٹو مکہ منصوبے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
روڈ ٹو مکہ منصوبے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
وزارت مذہبی امور کے حکام نے روڈ ٹو مکہ وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استقبال کیا، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان سے پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 حاجی سعودی عرب جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 28 ہزار حاجی سعودی عرب جائیں بے، کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 21 ہزار حاجی سعودی عرب جائیں بے۔
وزارت مذہبی امور نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے 100، کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی، عازمین کیلئے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ پر کائونٹرز بنائے جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کی بجائے پاکستان میں ہی مکمل ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کے تحت
پڑھیں:
سعودی عرب کی تیل کے علاوہ برآمدات 137 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں
ریاض:سعودی عرب کی تیل کے علاوہ برآمدات 2024 میں 515 ارب ریال (137.29 ارب ڈالر) کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پیش رفت سعودی معیشت کا تیل پر انحصار ختم کرنے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔
سعودی عرب کی غیر تیل برآمدات میں سال بہ سال 13 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سعودی وژن 2030 کے آغاز کے بعد سے اس میں 113 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سعودی عرب نے حال ہی میں اپنے وژن 2030 منصوبے کی سالانہ رپورٹ بھی جاری کی ہے جس کے مطابق مملکت نے 2024 میں 77.6 ارب ریال (20.69 ارب ڈالر) کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی۔
سعودی عرب نے دہائی کے اختتام تک ہر سال 100 ارب ڈالر کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔