پاکستان، دنیا اور دہشتگردی کے درمیان حائل دیوار ہے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان، دنیا اور دہشت گردی کے درمیان حائل دیوار ہے۔
پہلگام واقعے پر غیر ملکی میڈیا کو دی گی بریفنگ میں کہا کہ گزشتہ ماہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرکے مسافروں کو یرغمال بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر نے جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے واقعے کی مذمت کی مگر ہمارے مشرقی ہمسائے نے اس دہشت گردی کی مذمت نہیں کی۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ بلوچستان کی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، مشرقی ہمسایہ ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، جس کی مثال کلبھوشن یادیو ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر جشن مناتا ہے، پڑوسی کی ریاستی دہشت گردی کی مثال کلبھوشن یادیو ہے۔
وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ سرحد پار قتل کی وارداتیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی ہے، جس کا ثبوت کئی ملک دے چکے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام کے واقعے کے صرف 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج کیسے کر لی گئی؟ پاکستان نے بطور ذمہ دار اور پُرامن ریاست غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارے پاس بلوچستان کی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے کافی ثبوت ہیں، دہشت گرد فنڈز اور ہتھیار بھارت سے حاصل کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بےشمار قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیشت کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کامیاب کارروائیاں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد دنیا کے سامنے ہیں۔ پہلگام لائن آف کنٹرول سے 150 کلومیٹر دور ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے نے کہا کہ عطا تارڑ
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردوں کے موقف کی تائید کی، وزیرمملکت قانون
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیشہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو خوش کرنے کی کوشش کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کی پالیسیز کی وجہ سے حکومت پاکستان کے اقدامات کو ڈی ریل کیا جا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہناتھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین شہدا کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے، وزیراعلیٰ اور ان کی پارٹی کے لوگ شہدا کے گھر بھی نہیں گئے، ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی طرف سے اب 27 ستمبر کا چورن بیچا جارہا ہے، خیبرپختونخوا میں گورننس کا بھی ایشو ہے، خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی حمایت کرنی چاہیے لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے ہمیشہ صوبے میں دہشت گردی کیخلاف آپریشنز کی مخالفت کی۔
بیرسٹر عقیل کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کی عوام بھی اب صوبائی حکومت کے طرز عمل پر سوالات اٹھا رہی ہے، پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہمیشہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی وکالت کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ کالعدم ٹی ٹی پی کو خوش کرنے کی کوشش کی جو کام غلط ہوگا جو پالیسی غلط ہوگی اس کو روکا جائے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، سی ایم کے پی اور ان کی پالیسیز کی وجہ سے حکومت پاکستان کے اقدامات کو ڈی ریل کیا جا رہا ہے۔