Islam Times:
2025-04-28@00:39:19 GMT

محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی قلم چھوڑ ہڑتال شروع

اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT

محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی قلم چھوڑ ہڑتال شروع

محکمہ خوراک میں پروموشن رولز کی تبدیلی، سیکرٹریٹ افسران کو کوٹہ مختص کرنے اور فیلڈ آفیسران کی گاڑیاں سیکرٹریٹ افسران کو دینے کیخلاف ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی۔ محکمہ خوراک میں پروموشن رولز کی تبدیلی، سیکرٹریٹ افسران کو کوٹہ مختص کرنے اور فیلڈ آفیسران کی گاڑیاں سیکرٹریٹ افسران کو دینے کیخلاف ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ اتوار کے روز محکمہ خوراک کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی جس کی وجہ سے گلگت شہر اور مضافات میں عوام کو گندم نہ مل سکی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیکرٹریٹ افسران کو محکمہ خوراک

پڑھیں:

مودی سرکار کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق ہندو پنڈت نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا، ہندو پنڈت نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔

ہندو پنڈت نے کہا کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کوئی بندوبست نہیں، اگر بھارت سرکار دریائے سندھ کا پانی روکنے پر کام کرے تو کم از کم 20 سال چاہئیں۔

 ہندو پنڈت نے کہا آپ (مودی سرکار) ایسے ہی کہتے رہے کہ ہم پاکستان کا پانی روک دیں گے، کیا کر رہے ہو آپ؟ اس کا مطلب ہے کہ بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ ہم کہہ رہے ہیں جس کی ناکامی ہے اسے پکڑو، کسی نہ کسی کی توہے۔

دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار الیکشن جیتنے کیلئے پانی کی سیاست کا سہارا لے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال شروع
  • گزشتہ سال گلگت بلتستان میں 25 ہزار غیر ملکی سیاح آئے، محکمہ سیاحت
  • مودی سرکار کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع
  • ملکی سالمیت، استحکام اور بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، انجمن امامیہ گلگت بلتستان
  • گلگت بلتستان کے وکلاء کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان، حکومتی رویے کی مذمت
  • ہنزہ، مختلف سکولوں کے طلبہ کا بھارتی دھمکیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • مہرنگ بلوچ نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی
  • پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • کے پی حکومت کا سولرائزیشن منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ