محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے مطابق اب تک 700 غیر ملکی سیاح ماؤنٹنیرنگ اور ٹریکنگ ویزہ حاصل کرنے کے لیے حکومت پاکستان کو درخواست دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سیاحت و ثقافت، گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان کے مطابق  سال 2024ء کے دوران تقریباً 25,000 غیر ملکی سیاحوں نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جو کہ پاکستان کا رُخ کرنے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کا 50 فیصد بنتا ہے۔ ان میں سے صرف 2,300 سیاح ایسے تھے جن سے ماؤنٹنیرنگ اور ٹریکنگ رائلٹی فیس وصول کر کے حکومت گلگت بلتستان نے باقاعدہ پرمٹ جاری کیے، جبکہ بقیہ 22 ہزار سیاحوں کو بغیر رائلٹی فیس اور پرمٹ کے مخصوص علاقوں میں سیر و تفریح کی اجازت دی گئی۔بین الاقوامی میڈیا اداروں جیسے کہ بی بی سی، سی این این اور برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے گلگت بلتستان کو سال 2025ء کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ امسال مزید نئے سیاحتی روٹس کو عام سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، جن پر سفر کے لیے کسی قسم کی رائلٹی فیس یا پرمٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے مطابق اب تک 700 غیر ملکی سیاح ماؤنٹنیرنگ اور ٹریکنگ ویزہ حاصل کرنے کے لیے حکومت پاکستان کو درخواست دے چکے ہیں۔ ویزہ حاصل کرنے کے بعد یہ سیاح حکومت گلگت بلتستان سے ٹریکنگ و مانٹنیرنگ پرمٹ کے لیے رجوع کرتے ہیں، جس کو محکمہ سیاحت کی جانب سے 2 سے 3 دن کے اندر ضروری کارروائی کے بعد پرمٹ جاری کر دیے جاتے ہیں۔ تاہم اس وقت صرف دو سیاحوں نے پرمٹ کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹور آپریٹر ایسوسی ایشن (PATO) نے گلگت بلتستان کی چیف کورٹ میں رائلٹی فیس میں اضافے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے، جس پر عدالت نے حتمی فیصلے تک پرمٹس کے اجراء کو معطل کر دیا ہے۔ جیسے ہی عدالت کی جانب سے فیصلہ سامنے آئے گا، محکمہ سیاحت فوری طور پر پرمٹس کا اجراء شروع کر دے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غیر ملکی سیاح گلگت بلتستان محکمہ سیاحت رائلٹی فیس کے لیے

پڑھیں:

ناران 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کیلئے دوبارہ کھل گیا

— فائل فوٹو

مانسہرہ کا خوبصورت تفریحی مقام ناران 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کاغان سے ناران تک چھوٹے بڑے 7 گلیشیئرز ہٹا کر ریکارڈ وقت میں شاہراہ کو کھول کر ناران کی رونقیں دوبارہ بحال کردیں۔

ناران میں 5 ماہ کی بندش کے بعد راستے کھلتے ہی سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

ناران: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درجنوں ہوٹل سیل

ہوٹل ایسوسی ایشن اور اے سی بالاکوٹ کے مابین مذاکرت میں ہوٹل مالکان کا کہنا تھا کہ 6 چیک پوسٹوں سے گزر کر سیاح ناران پہنچتے ہیں تو عورتوں اور بچوں پر ترس کھا کر ہوٹل کھولنے پڑتے ہیں۔

اس حوالے سے این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں بابو سر ٹاپ کا راستہ کھول کر گلگت بلتستان تک رسائی دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال شروع
  • محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی قلم چھوڑ ہڑتال شروع
  • چین سے روانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا کم سے کم معیار 200 یوآن تک کم کردیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت
  • چین سےروانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا کم سے کم معیار 200 یوآن تک کم کردیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت
  • ملکی سالمیت، استحکام اور بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، انجمن امامیہ گلگت بلتستان
  • گلگت بلتستان کے وکلاء کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان، حکومتی رویے کی مذمت
  • وزارت مذہبی امور نے عازمین کو جعلی حج پرمٹ سے ہوشیار کردیا
  • ناران 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کیلئے دوبارہ کھل گیا
  • ہنرمند افراد کے لیے آذربائیجان کے ورک پرمٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں، کون فائدہ اٹھاسکتا ہے؟