برسوں سے جنگ میں گھرے ہوئے ملک کی معاشی قسمت کو پلٹنے میں مدد فراہم کرنے کی تازہ ترین کوشش میں سعودی عرب اور قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کی جانب سے عالمی بینک کو واجب الادا تقریباً 15 ملین ڈالر مالیت کے قرضے کا تصفیہ کریں گے۔

دونوں خلیجی ریاستوں نے گزشتہ برس دسمبر میں شامی صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے شام کی نئی عبوری حکومت تک سفارتی رسائی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شائع کردہ ایک بیان کے مطابق، سعودی عرب اور قطر کی مملکت کی وزارت خزانہ نے مشترکہ طور پر عالمی بینک گروپ کو شام کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے اپنے عزم کا اعلان کیا ہے، جس کی کل رقم تقریباً 15 ملین ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے شام پر سے متعدد اقتصادی پابندیاں ہٹالیں

سعودی عرب اور قطری حکومتوں کا یہ مشترکہ فیصلہ شام کے مرکزی بینک کے گورنر اور وزیر خزانہ کے 20 سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاسوں میں شرکت کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

عالمی بینک نے شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد اپنی کارروائیاں معطل کر دی تھیں، جس کا آغاز 2011 میں ’عرب اسپرنگ‘ کے دوران جمہوریت کے حامی مظاہروں کے خلاف خونریز کریک ڈاؤن سے ہوا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عزم عالمی بینک گروپ کے لیے شام میں 14 سال سے زائد عرصے کی معطلی کے بعد امداد اور آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرے گا، یہ اہم شعبوں کی ترقی کے لیے قریبی مدت میں شام کی مالی مدد تک رسائی کو بھی بحال کردے گا۔

مزید پڑھیں: شام کے عبوری حکمران احمد الشرع سے مسیحی علما کی اہم ملاقات کا مقصد کیا تھا؟

بشار الاسد کو گزشتہ دسمبر میں حزب التحریر الشام کے مسلح گروپ کی قیادت میں حزب اختلاف کے جنگجوؤں کی طرف سے فیصلہ کن حملے میں معزول کر دیا گیا تھا۔

شام کی نئی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سمیت ملک کے سفارتی تعلقات کی بحالی کی کوشش کی ہے، شام کی عبوری حکومت امیر خلیجی عرب ریاستوں پر بھی اعتماد کرتی ہے کہ وہ شام کے جنگ سے تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو اور اس کی معیشت کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

عبوری صدر احمد الشارع کی زیر قیادت شامی حکومت بھی اس بدعنوان نظام سے دور ہونا چاہتی ہے جس نے بشار الاسد کے وفاداروں کو سرکاری ٹھیکوں تک رسائی دی اور کلیدی صنعتوں کو الاسد خاندان کے ہاتھوں میں رکھا۔

مزید پڑھیں:

اس ماہ کے شروع میں، اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ شام کے حکام کو بشار الاسد کے دور حکومت میں عائد مغربی پابندیوں کے ہٹائے جانے کا انتظار کیے بغیر، اقتصادی بحالی کا عمل شروع کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سعودی عرب شام قرضے قطر ورلڈ بینک.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ورلڈ بینک سعودی عرب اور قطر عالمی بینک بشار الاسد شام کی شام کے کے لیے

پڑھیں:

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز  ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع