علامہ ساجد نقوی سے پشاور کے وفد کی ملاقات، پاراچنار کے حوالے سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
وفد میں مولانا عابد حسین شاکری، وقار حیدر جعفری اور امام جماعت مسجد حیات آباد پشاور مولانا نذیر حسین مطہری شریک تھے، وفد نے علامہ ساجد نقوی کی مسلسل رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے پشاور سے آئے وفد نے ملاقات کی، وفد نے پاراچنار سمیت صوبے کے مختلف مسائل اور عوامی مسائل پر علامہ ساجد نقوی سے گفتگو کی، انہوں نے مختلف امور پر وفد کی رہنمائی کی۔ وفد میں مولانا عابد حسین شاکری، وقار حیدر جعفری اور امام جماعت مسجد حیات آباد پشاور مولانا نذیر حسین مطہری شریک تھے، وفد نے علامہ ساجد نقوی کی مسلسل رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور انہوں نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ ساجد نقوی وفد نے
پڑھیں:
کمشنر کوہاٹ کا پاراچنار کے تعلیمی اداروں کا دورہ، بچوں کا راستوں کی بندش کا شکوہ
ایک کلاس روم میں کمشنر کوہاٹ نے بچے سے سکول یونیفارم کے بغیر آنے کی وجہ پوچھی تو بچے نے جواب دیا کہ سات ماہ سے راستوں کی بندش کی وجہ سے بازار میں سکول یونیفارم موجود نہیں اس وجہ سے وہ سکول یونیفارم کے بغیر سکول آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کوہاٹ نے پاراچنار میں تعلیمی اداروں کے دورے کے موقع پر ایک کلاس روم میں بچے سے سکول یونیفارم کے بغیر آنے کی وجہ پوچھی تو بچے نے جواب دیا کہ سات ماہ سے راستوں کی بندش کی وجہ سے بازار میں سکول یونیفارم موجود نہیں اس وجہ سے وہ سکول یونیفارم کے بغیر سکول آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ پاراچنار کے مختلف سکولوں میں گئے ایک سکول کے دورے کے موقع پر جب کمشنر کوہاٹ نے بچے سے سکول یونیفارم کے بغیر سکول آنے کی وجہ دریافت کی تو بچے انتہاہی عاجزانہ انداز میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سر سات ماہ سے آمد و رفت کے راستے بند ہیں جس کی وجہ سے نئے تعلیمی سال کی کتابیں بھی انہیں نہیں ملے ہیں اور نہ ہی سکول یونیفارم بازاروں میں مل رہا ہے جس کی وجہ سے وہ بغیر یونیفارم سکول آرہے ہیں۔