Islam Times:
2025-07-28@04:29:37 GMT

پاکستان میں تشیع کی سیاسی جدوجہد اور قیادتیں(2)

اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT

پاکستان میں تشیع کی سیاسی جدوجہد اور قیادتیں(2)

اسلام ٹائمز: یہ اتنا اہم مسئلہ تھا کہ جس کیلئے اسلام آباد میں ہاکی گرائونڈ میں معروف اجتماع منعقد ہوا، جو ایک طویل داستان ہے۔ بہرحال یہ اجتماع اور مطالبات کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کی طرف مارچ، کفن پوش دستوں کی تشکیل اور امامیہ اسٹوڈنٹس کی اس سارے عرصہ میں خدمات اور کردار ایک الگ داستان ہے، جسے ہم سامنے لانے کی کوشش کریں گے۔ اگلے حصہ میں مفتی جعفر حسین کی کچھ مزید خدمات، ان کی جانگدزا رحلت اور پھر قائد ملت علامہ سید عارف حسین الحسینی شہید کا انتخاب، ملت کی تعمیر ترقی، سربلندی، عروج اور پیش رفت کے نئے دور کا آغاز سامنے لائیں گے۔ تحریر: ارشاد حسین ناصر

ستر کی دہائی کے اواخر میں پاکستان کے سیاسی و سماجی ماحول میں ایک بہت بڑی تبدیلی اس وقت آئی، جب ایک جمہوری حکمران ذوالفقار علی بھٹو کو اقتدار سے معزول کرکے ایک فوجی ڈکٹیٹر شپ نے اقتدار اعلیٰ سنبھال لیا۔ جنرل ضیاء الحق نے (1977ء جولائی) اقتدار سنبھالتے ہی اسلامائزیشن کی بات کی، چونکہ ملک میں اس سے پہلے قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے دائیں بازو کی سیاسی جماعتیں ایک وسیع اتحاد بنا کر بھٹو صاحب کا مقابلہ کر رہی تھیں اور دھاندلی کا الزام بھی لگایا گیا تھا، جس سے ملکی افق پر سیاسی ابتری کا ماحول جنم لے چکا تھا۔ احتجاج جاری تھا، لہذا جنرل ضیاء الحق نے اسلامی نظام کا نعرہ لگا دیا۔ مرد مومن مرد حق، ضیاء الحق ضیاء الحق کے نعرے لگنے لگے۔ دینی طبقہ کو اپنی جانب کھینچ کر ڈکٹیٹر اپنے مقصد میں کامیاب ہو رہا تھا۔

اسلامی نظام کے نفاذ کے وعدے اور اعلانات پر عام عوام نے تو دھوکہ کھایا ہی، سیاسی و دینی قائدین بھی اس دھوکے میں آگئے، جبکہ اہل تشیع کو فکر لاحق ہوگئی کہ آخر کونسا اسلام نافذ ہوگا۔ انکے حقوق، بالخصوص عزاداری کے مسائل، مجالس و ماتم کی صداءوں کا کیا بنے گا۔ جنرل ضیاء الحق نے زکواۃ و عشر اور قطع ید آرڈیننس کا اعلان کیا، جس کی تمام تفصیلات فقہ حنفی کے مطابق تھیں، اس سے مکتب تشیع اور ان کی قیاددت میں ہیجان پیدا ہوگیا۔ اسی طرح شیعہ نصاب، جو اس سے قبل حکومت سے طے ہوچکا تھا، اس کے ساتھ بھی چھیڑ خانی کا آغاز ہوگیا۔ یہ ساری صورتحال اس وقت شیعہ قائدین اور تنظیمات بالخصوص امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جو ملک گیر تنظیم بن چکی تھی، اس نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، علماء سے ملاقاتوں میں اس نازک صورتحال پہ مشاورت جاری رکھی۔

مفتی جعفر حسین قبلہ جو گوجرانوالہ شہر سے تعلق رکھتے تھے اور ایک انتہائی علمی و باقتی شخصیت کا تاثر رکھتے تھے، جبکہ حکومتی ادارے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر بھی تھے۔ علامہ صاحب سے امامیہ برادران کے وفود نے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا، یہ وہ دور تھا، جب حکومتوں کو احتجاجی تار بھیجے جاتے تھے۔ تنظیم اور قوم نے اس وقت صدر مملکت کے نام احتجاجی تار روانہ کیے، تاکہ شیعہ مکتب کی تشویش پہنچ سکے۔ علماء سے ملاقاتوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ مفتی جعفر حسین قبلہ نے لاہور میں فروری 1979ء میں پریس کانفرنس کرکے کہا کہ اگر حکومت نے شیعہ موقف کو درخور اعتنا نا سمجھا تو وہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رکنیت سے احتجاجا مستعفی ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس وقت تک مفتی جعفر حسین قبلہ قائد ملت جعفریہ منتخب نہیں ہوئے تھے، نا ہی اس وقت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی بنیاد پڑی تھی۔ مفتی صاحب قبلہ کے مطالبات کو پوری قوم نے سراہا اور ان کی تائید کی، جبکہ بھکر اجتماع سے قبل گوجرانوالہ جامعہ جعفریہ میں تمام شیعہ تنظیمات کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مطالبات کی تائید کی گئی اور حکومتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ بھکر میں عظیم قومی اجتماع  کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے منصوبہ بندی بھی گئی۔ کیا لوگ تھے، جو قومی مفاد پر قربانی دینے میں ذرا بھی نہیں ہچکچاتے تھے۔ عہدے، منصب، حکومتی ایوانوں میں آمد و رفت، مقام و منصب اور ناموری یہ سب چیزیں اس وقت بھی ہوتی تھیں، مگر وہ تقویٰ الہیٰ سے سرشار تھے، قوم کا مفاد سب سے عزیز تھا اور کسی لالچ، کسی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں تھے۔

مفتی صاحب اتنے سادہ زیست تھے کہ جب امامیہ کا وفد ان سے ملنے ان کے گھر گیا تو دروازہ کھولنے والے وہ خود تھے۔ یہ طریق حقیقت میں ہمارے آئمہ طاہرین (ع) کا ہی تھا، جسے آج پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ بہرحال گوجرانوالہ میں 5، 6 اپریل کو ہونے والے شیعہ تنظیموں کے اجلاس کے بعد بھکر میں 12، 13 اپریل کو عظیم شیعہ اجتماع منعقد ہوا، جس میں شیعہ قوم کو پہلی بار اپنا قائد منتخب کرنے کا موقع ملا۔ مثالی انتظامات تھے، جو الگ داستان و تاریخ ہے۔ اس اجتماع کی روداد کسی دوسرے موقعہ پہ پیش کریں گے۔ بہرحال اس میں مفتی جعفر حسین قبلہ کو قائد ملت منتخب کیا گیا، انہوں نے انتخاب کے بعد 20 اپریل کو گوجرانوالہ میں ایک بیس رکنی سپریم کونسل بنانے کا اعلان کیا، جبکہ پریس کانفرنس کے ذریعے شیعہ مطالبات بالخصوص زکواۃ و عشر جیسے اہم مسئلہ پر روابط کیے۔ حکومت تک اپنا موقف واضح کیا اور الٹی میٹم دیا کہ اگر مطالبات نہیں مانے تو وہ اسلامی نظریاتی کونسل سے مستعفی ہو جائیں گے، تاکہ حکومت کا حصہ نہ ہوں، وہ بھی ایک ایسی حکومت جو شیعہ حقوق غصب کرنے پر تلی ہو

لہذا 30 اپریل کو مفتی جعفر حسین قبلہ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رکنیت سے استعفٰی دے دیا اور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ اسی دوران حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ صدر مملکت نے شیعہ وفد کو دعوت دی، جس میں ہمیشہ کی طرح حکومت نے سپریم کونسل کے نامزد کردہ انیس افراد کے علاوہ چودہ ایسے افراد بھی بلا لیے، جن کا شمار حکومت کے حامیان میں ہوتا تھا۔ یہ ملاقاتوں کا سلسلہ یونہی چلتا رہا اور قیادت اپنے دست و بازوءوں کو ساتھ ملا کر اپنے مطالبات تسلیم کروانے کیلئے احتجاجی تحریک کی جانب بڑھتی رہی۔ حکومت بالخصوص جنرل ضیاء الحق ٹال مٹول اور زبانی جمع خرچ، بیانات دینے تک محدود رہا، جس پر تحریک کی قیادت کا موقف تھا کہ جو کچھ زبانی یقین دہانی کروائی جا رہی ہے، اسے آرڈیننس کے ذریعے عملی کیا جائے۔

یہ اتنا اہم مسئلہ تھا کہ جس کیلئے اسلام آباد میں ہاکی گرائونڈ میں معروف اجتماع منعقد ہوا، جو ایک طویل داستان ہے۔ بہرحال یہ اجتماع اور مطالبات کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کی طرف مارچ، کفن پوش دستوں کی تشکیل اور امامیہ اسٹوڈنٹس کی اس سارے عرصہ میں خدمات اور کردار ایک الگ داستان ہے، جسے ہم سامنے لانے کی کوشش کریں گے۔ اگلے حصہ میں مفتی جعفر حسین کی کچھ مزید خدمات، ان کی جانگدزا رحلت اور پھر قائد ملت علامہ سید عارف حسین الحسینی شہید کا انتخاب، ملت کی تعمیر ترقی، سربلندی، عروج اور پیش رفت کے نئے دور کا آغاز سامنے لائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(جاری ہے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل مفتی جعفر حسین قبلہ جنرل ضیاء الحق داستان ہے منعقد ہوا قائد ملت اپریل کو

پڑھیں:

موضوع: پاکستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: پاکستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال
مہمان تجزیہ نگار: تصور حسین شہزاد
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
موضوعات
پارلیمنٹ خصوصی نشستیں/ سینیٹ الیکشن
تحریک انصاف قائدین کو سزائیں
قومی سطح پر امن و امان
پاڑہ چنار میں اسلحہ کی جمع آوری مہم
اہم نکات و خلاصہ گفتگو
پاکستان کی سیاسی جمہوری صورتِ حال ہمیشہ سے عدم توازن کا شکار رہی ہے
پاکستان کے جمہوری سیاسی ہونے کے دعویداروں کو جمہوری کلچر کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے
جمہوری سیاسی عمل  تسلسل کے ساتھ  حقیقی عوامی نمائندگی سے ہی معتبر ہوسکتا ہے
پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں کی تقسیم سے جمہوری فضا میں اچھا تاثر نہیں بنا
ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو خوش دلی سے تسلیم کرنا ہی جمہوری رویہ ہے
حکومتی اور اپوزیشن حلقوں کو باہمی رواداری کی فضا سینیٹ کے الیکشن کی طرح ہر مرحلے پہ دکھانا چاہیئے
سیاست کو عبادت کہنے والوں کو "سیاسی تجارت" سے باہر نکلنا ہوگا
پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کو موروثی سیاست سے نکل کر جمہوری طرز اپنانے کی ضرورت ہے
لگتا یہ ہے کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن کا حکومتی اتحاد باہمی اعتماد  کی فضا نہیں بنا سکا
پی ٹی آئی بھی اپنی قیادت کے جیل میں ہونے کی بنا پہ باہمی طور پہ منتشر ہوتی جارہی ہے
پی ٹی آئی رہنماوں کو سزائیں   سپریم کورٹ میں چیلنج کی جانے کی توقع ہے
سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی رہنماوں کی سزائیں کالعدم بھی ہوسکتی ہیں
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسی سزائیں سیاسی جوڑ توڑ اور لین دین کا سبب بھی بنتی رہی ہیں
لاہور میں میاں اظہر کی وفات سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی سیٹ پہ کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے
بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی صورتِ حال  میں بیرونی عوامل زیادہ اثر انداز ہورہے ہیں
فتنة الخوارج اور فتنة الہندوستان میں دشمن کے آلہ کار اکٹھے ہوکر امن و امن تہ و بالا کررہے ہیں
پاکستان کی سیکورٹی ادارے مناسب حکمتِ عملی سے ان فتنوں سے نمٹ رہے ہیں
پاکستان میں بدامنی کے حوالے اسرائیل ، بھارت  کی مشترکہ مداخلت  کا نام بھی آرہا ہے
کئی ماہ کی کوششوں کے بعد کرم ایجنسی ، پارہ چنار میں امن و امان کی صورت حال بہت ہورہی ہے
سیکورٹی اداروں کے ساتھ جرگہ اور مشران کے تعاون  کا بہت اہم کردار رہا ہے
بذریعہ سڑک آمدورفت بحال ہوچکی ہے
 

متعلقہ مضامین

  • موضوع: پاکستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال
  • کراچی کی مردم شماری میں شہری آبادی کی شمولیت وکلاء کی جدوجہد کا ثمر ہے، خالد مقبول صدیقی
  • 9مئی قومی سانحہ ، تمام ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں گے،رانا تنویر حسین 
  • حریت رہنمائوں کا تنازعہ کشمیر کے حتمی حل تک پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • نجی تعلیمی ادارے پاکستان کی تعلیمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،ڈاکٹر ملک ابرار حسین
  • برسی قائد شہید کی آمد، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کے پیغامات
  • مفتی مدثر احمد قادری کا وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • سکردو میں "حسین سب کا" کی جھلکیاں (2)
  • سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس کی جھلکیاں (1)
  • مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی، بھارتی ریاست کی بوکھلاہٹ آشکار