ترکیہ کا ملٹری طیارہ جنگی سازو سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
پشاور، کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کے دوران ہی ترکیہ کی فضائیہ کا ایک C-130 ہرکولیس ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ 27 اپریل 2025 کو انقرہ سے جنگی ساز و سامان لے کر کراچی پہنچ گیا جو دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دفاعی تعاون کا حصہ تھا، رپورٹ کے مطابق دونوں ذرائع نے فوجی کارگو کی منتقلی کی تصدیق کی ہے تاہم کھیپ کی مخصوص تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔
خیبرمیل کے مطابق کراچی کی ترسیل کے علاوہ، چھ ترک C-130 طیارے مبینہ طور پر اسلام آباد کے ایک فوجی اڈے پر بھی اترے ہیں جو ترکیہ کی پاکستان کیلئے حمایت کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔یادرہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب پہلگام حملے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان علاقائی عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔
SOFTEC 2025 اختتام پذیر ، FAST یونیورسٹی میں ریکارڈ شرکت کے ساتھ کامیابی کا نیا سنگ میل
کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کھیپ کا بدلتی ہوئی موجودہ پاک بھارت صورتحال سے کوئی تعلق نہیں، ترکیہ پہلے ہی پاکستان کی ملٹری سپورٹ کررہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئر فورس (PAF) نے بڑھتے ہوئے علاقائی کشیدگی کے جواب میں پنسی، سکردو اور سوات سمیت اہم فضائی اڈوں کو فعال کر دیا ہے اور جنگی فضائی گشت (CAP) پہلے سے ہی جاری ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی، پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلے، 2 زخمی ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دو علیحدہ مقابلوں میں دو ملزمان زخمی ہو گئے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ریڑھی روڈ کے قریب ابراہیم حیدری میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مسلح ملزمان کو دیکھتے ہی فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا جس کی شناخت یونس ولد عبدالشکور کے نام سے ہوئی۔
زخمی ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا ہے اور اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی فائرنگ کے دوران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب سکھن کے علاقے روڈ نمبر 11 میں بھی پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک اور ملزم زخمی ہوگیا جس کی شناخت عثمان علی کے نام سے ہوئی۔
زخمی ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
پولیس نے زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کر دیا ہے، اور اس کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کرنا شروع کر دیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔