اعصاب کی جنگ میں پاکستان نے انڈیا کو ناک آؤٹ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
لاہور:
گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک یہ ایشو نہیں ہے وہ اللہ کے فضل سے ہر ایشو پہ ہماری کنسیسٹینسی کہیں پہ بھی نہیں ہے وہ ہمیشہ سے نہیں ہے، پتہ نہیں کیوں گورنمنٹ چینج ہوتی ہے تو اس کے بعد یہاں سارا کچھ چینج ہو جاتا ہے عجیب بات ہے حالانکہ پالیسی میکرز ایک پالیسی کو لیکر مسلسل چل رہے ہوتے ہیں اور اسی لیے انڈیا آپ کے سامنے ہے کہ وہ دنیا کو باور کرانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیویارک ٹائمز کی بھی رپورٹ ہے کہ وہاں تیاری جاری ہے وہ تیاری بھی اسی لیے ہوگی کہ اب اور تو کچھ رہا نہیں تو یہ کر کے دیکھ لیں۔
تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ ہمیں اور آپ کو تو یہ دعا کرنی چاہیے کہ جنگ نہ ہو۔ جنگ ہو گی تو دونوں فریقین کا نقصان ہوگا لیکن ہو بھی جائے اب تک کی صورت حال ہے، جنگ کے پہلے کہ جو مرحلے ہوتے ہیں جو نفسیات کی جنگ ہوتی ہے، اعصاب کی جنگ ہوتی ہے، جو قوت ارادی کی جنگ ہوتی ہے، یہ جنگ جو ہے پاکستان یوں سمجھ لیں کہ وہ صرف جیت نہیں گیا بلکہ اس نے بھارت کو ناک آؤٹ کر دیا ہے۔
تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ یہ جو کہا گیا ہے کہ جنگ حل نہیں ہے بالکل جنگ حل نہیں ہے جنگ تباہی لے کر آئی ہے لیکن جو امن ہوتا ہے یعنی تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اگر پاکستان امن کا خواہاں ہے اور کہہ رہا ہے کہ ہم امن کے خواہاں ہیں، لیکن دوسری طرف کیا جائے کہ اگر بی جے پی کی گورنمنٹے پی امن کی خواہاں نہیں ہے اور وہ کیوں نہیں ہے یہ چیز بھی ذرا دیکھنے کی ہے کہ بی جے پی گورنمنٹ پاکستان کے ساتھ امن کیوں نہیں چاہتی۔
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ بیانیے کی جو بات آپ نے کی، بہترین رہی، سلامتی کونسل میں ہمارے لوگوں نے کام کیا، جو 5 اگست2019 کوانڈیا نے ڈرامہ کیا تھا وہ دبڑدھوس ہو گیا، اس سینس میں کہ اس کو متنازع علاقہ ہی ڈیکلیئر کیا گیا، وہ تو آرٹیکل 370 لگا کہ مطمئن تھا کہ ہمارا ایریا ہے اور پہلگام پر بات ہوگی تو یہ ہماری سفارتی کامیابی ضرور ہے اور ظاہر ہے کہ ہمارے میڈیا نے ذمے داری کا ثبوت دیا ہے چیزیں کلیئر کر کے بتائی ہیں۔
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا بھارت کیلیے خود پریشانی ہوئی ہے کہ پاکستانی قوم کے بارے میں وہ سوچ رہے تھے کہ ڈیوائڈ ہے اور اپنی گورنمنٹ کے بڑے خلاف ہے لیکن اس وقت قوم میں جو یکجہتی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہو کر شانہ بشانہ، کہتے ہیں ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہیں بلکہ یہ ہے کہ اس وقت جو قوم ہے یہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ وہ انتظار میں ہے کہ کب جنگ شروع ہوگی اس کے لیے بالکل تیار کھڑے ہیں، ہر بندہ دیکھ رہا ہے کہ بھارت کو کس طرح ناک آؤٹ کرنا ہے، سوشل میڈیا پر تو ناک آؤٹ کردیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ناک ا ؤٹ کر تجزیہ کار ہے کہ وہ ہوتی ہے نہیں ہے جنگ ہو کی جنگ نے کہا ہے اور
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔