UrduPoint:
2025-09-18@00:31:19 GMT
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سے منگل کو امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی و عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن، ترقی اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیتا رہا ہے۔
ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امریکی وفد نے پاکستانی افواج اور سکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے دہشت گردی، منی لانڈرنگ اور انتہاپسندی جیسے مشترکہ چیلنجز کے خلاف تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔(جاری ہے)
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان نے پرامن اور خوشحال خطے کے لیے ہردم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہونے چاہئیں تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، ترقیاتی تعاون اور سٹریٹجک مفادات پر کھل کر گفتگو کی گئی۔ رانا ثناء اللہ خان نے امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کے اعتراف کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایسے روابط سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رانا ثناء اللہ
پڑھیں:
وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ اور گہرے تعلقات موجود ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے باہمی تعاون اور ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔(جاری ہے)
ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دینے، مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے اقدامات پر زور دیا گیا۔دونوں فریقین نے صحت کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے ٹیکنالوجی آف ٹرانسفر پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک صحت کے شعبے ایک دوسرے کے تجربات بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان وڑن کے مطابق صحت کے شعبے میں جامع اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ترکیہ کے سفیر نے بھی پاکستان میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کو سراہا۔