Juraat:
2025-04-29@19:59:08 GMT

کامیڈی کنگ منور ظریف کومداحوں سے بچھڑے 49برس بیت گئے

اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT

کامیڈی کنگ منور ظریف کومداحوں سے بچھڑے 49برس بیت گئے

منور ظریف نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم ”ہتھ جوڑی” سے کیا اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے

کامیڈی کنگ منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 49برس بیت گئے ۔منور ظریف 2فروری 1940ء کو گجرانوالہ میں پیدا ہوئے وہ معروف کامیڈین ظریف کے بھائی تھے۔

منور ظریف نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم ”ہتھ جوڑی” سے کیا اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور منور ظریف کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا انہوں نے اپنے 16سالہ فلمی کیریئر میں تین سو سے زائد فلموں میںبطور اداکار،صدا کار،ہیر اور کامیڈین کے کردار ادا کرکے پاکستانی فلمی تاریخ میں انمٹ نقوش رقم کیے جو کہ رہتی دنیا تک کیلئے ناقابل فراموش ہیں۔

منور ظریف نے ایک اداکار،کامیڈین اور ہیرو کے ساتھ ساتھ بطور فلمی ڈانسر کے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا مزاحیہ اداکاری میں منور ظریف کا کوئی ثانی نہیں تھا خصوصاً فلم میں نسوانی روپ دھارنے میں انہیں ملکہ حاصل تھا۔ وہ29اپریل 1976ء کو اس دنیا سے رخصت ہوئے

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: منور ظریف

پڑھیں:

واہگہ بارڈر، 3 روز میں 536 پاکستانی آئے، 849 افراد بھارت گئے

لاہور:

بھارت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو ہندوستان چھوڑنے کی مہلت ختم ہوگئی، تین روز کے دوران 536پاکستانی انڈیا سے واپس آئے جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی شہری واپس اپنے ملک جا چکے ہیں۔

بارڈر کے دونوں جانب کئی خاندان اپنے گھروں میں واپسی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ دوسری طرف جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کو اپنی فصلیں دو روز میں کاٹنے کی ہدایت کردی۔

بارڈر سکیورٹی فورس نے امرتسر،ترن تارن، فیروز پور اور فاضلکا اضلاع کے دیہات میں اعلانات کر ائے کہ کسان زیرو لائن کے قریب اپنے کھیت 48 گھنٹوں میں خالی کردیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کی طرف سے اٹاری بارڈر بند کیے جانے کے بعد پاکستان نے بھی واہگہ بارڈر بند کردیا

دفاعی ماہرین کے مطابق ان اعلانات سے واضح ہوتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون بڑھ رہا ہے،اتوار کے روز 236 پاکستانی انڈیا سے واپس اپنے ملک پہنچے جبکہ پاکستان سے 115 انڈین شہری واپس اپنے ملک چلے گئے۔

بھارت نے وضاحت کی ہے کہ پاکستانی ہندو شہریوں کو جاری کیے گئے طویل مدتی ویزے کارآمد رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اصلی نام کیا ہے، اپنے فلمی نام سے خوش کیوں نہیں؛ جگن کاظم نے بتادیا
  • قوم پرستی کی حقیقت
  • صنم جاوید اپنے شوہر سمیت گرفتار
  • ’’کام،کام ،اور کام‘‘،اپنے ہاتھوں سے خوشحالی کی تخلیق
  • یہ نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔۔
  • واہگہ بارڈر، 3 روز میں 536 پاکستانی آئے، 849 افراد بھارت گئے
  • کینال منصوبہ
  • پوپ فرانسس
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟