کراچی میں آن لائن ٹیکسی سروسز کو ایک نظام میں لانے کیلئے اقدامات
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اجلاس میں ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے کراچی میں چلنے والی تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کو ایک ہی نظام میں لانے اور ای وی ٹیکسی لانچ کرنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس کراچی میں ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ کے خصوصی معاون برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ قاسم نوید قمر نے خصوصی شرکت کی، جبکہ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں نئے موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کے قیام میں پیش رفت اور کراچی میں قائم موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عوام کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسی گاڑیاں فراہم کرنے کے مختلف ماڈلز پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہم کراچی میں ٹیکسی گاڑیوں کے نظام کو ایک مربوط اور جدید انداز میں ایک ہی نظام میں لانے کیلئے کام کر رہے ہیں، تمام ٹیکسی سروسز کو ایک چھتری تلے منظم کیا جائے گا، تاکہ مسافروں کو محفوظ، معیاری اور قانون کے مطابق سہولیات فراہم کی جا سکیں، تمام ٹیکسی سروسز کیلئے ایک ہی نظام کے اقدام سے کرایوں، سروس کے معیار اور گاڑیوں کی انسپیکشن کے نظام میں بہتری آئے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹیکسی سروسز کراچی میں اجلاس میں کو ایک
پڑھیں:
اقوام متحدہ کا 2 ریاستی حل کیلئے اجلاس حماس کی امداد ہے، ٹیمی بروس
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ اقوام متحدہ کا 2 ریاستی حل کیلئے اجلاس حماس کی امداد ہے۔(جاری ہے)
ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کانفرنس فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو طول دے گی، فلسطین سے متعلق برطانوی وزیر اعظم کا بیان ان کی اپنی حکمت عملی پرمبنی ہے۔ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کی وارننگ کے بعد اسرائیلی جنگی طرز عمل پر دبا بڑھ گیا ہے۔