بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ہمراہ سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر پہنچے ہیں۔

عامر خان حالیہ دنوں اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ انسٹاگرام پر عامر خان کی ایک نئی وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر خان کو اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ساتھ اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر آتے دیکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام کے مختلف پیجز کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین عامر خان کو ان کی گرل فرینڈ کے ہمراہ اپنی سابقہ اہلیہ کے گھر جاتا دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

A post common by F we L M Y G Y A N (@filmygyan)

یاد رہے کہ عامر خان اور رینا دتہ کی شادی 1986 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں۔ رینا سے علیحدگی کے بعد عامر نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی، جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہے۔ تاہم یہ شادی 2021 میں ختم ہو گئی۔

13 مارچ کو عامر نے ایک پریس میٹ میں گوری سپراٹ کو باقاعدہ طور پر متعارف کروایا اور بتایا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے ساتھ رہ رہے ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: سابقہ اہلیہ

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی, 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 288 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی جارہی ہے۔ بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 908 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 288 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 296 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 380 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ذوالفقار بھٹو جونیئر کا بہن فاطمہ بھٹو کے ہمراہ سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان
  • ذوالفقار بھٹو جونیئر کا بہن فاطمہ بھٹو کے ہمراہ پارٹی بنانے کا اعلان
  • سابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو موٹروے پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ، گاڑی تباہ
  • پولیس کی بھاری نفری اداکار عامر خان کے گھر کیوں پہنچی؟ وجہ سامنے آگئی
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی, 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 288 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
  • چھاپہ یا گرفتاری؟ پولیس کے 25 افسران اداکار عامر خان کے گھر میں داخل
  • عامر خان نے ’اہم اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس بلا لی
  • نہ اولاد ، نہ سابقہ بیویاں ، عامر خان کی مالی سلطنت کا دربان کون؟
  • کراچی، سی ٹی ڈی کا حساس ادارے کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف چھاپہ، تین دہشت گرد ہلاک
  • شہباز شریف مری پہنچ گئے نواز شریف‘ مریم پہلے ہی سے موجود