ایک اور بھارتی کرکٹر نے میدان پر ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ جڑدیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اںڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کے کلدیپ یادیو نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹر رنکو سنگھ کو میدان میں تھپڑ جڑدیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کی اپنے ساتھی کرکٹر رنکو سنگھ کو میچ کے اختتام پر طمانچہ مارنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
دونوں کرکٹرز میں میچ کے دوران جھگڑا شروع ہوا تھا تاہم میدان پر کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے جھگڑا ختم کروادیا جبکہ واقعہ میچ ریفری کو رپورٹ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: آفریدی کی فوجی شرٹ میں تصویر اور چائے کے کپ نے بھارتیوں کو آگ لگادی
میچ کے اختتام پر جب تمام کھلاڑی ایک ساتھ موجود تھے تو کلدیپ یادیو نے رنکو سنگھ کو میدان میں تھپڑ مار دیا۔
کلدیپ یادیو کی جانب سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ صارفین نے بھارتی کرکٹر پر جرمانے یا معطلی کیلئے بھی مطالبہ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ لیفٹیننٹ کرنل دھونی کو "ٹوئٹ" نہ کرنا مہنگا پڑگیا
اس میچ میں رنکو سنگھ کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپیٹلز کو 14 رنز سے شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ آئی پی ایل 2008 کے پہلے سیزن میں سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی سری سانتھ تھپڑ ماردیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رنکو سنگھ
پڑھیں:
آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
میلبرن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے انتخاب نے کامیابی کی راہ ہموار کی۔ بھارت کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 125 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جس میں ابھیشیک شرما نے 68 اور ہرشیت رانا نے 35 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ دیگر بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ اکشر پٹیل 7، شبمان گل 5، شیوام دوبے 4، سنجو سیمسن 2، سوریا کمار یادیو ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، تلک ورما، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ آسٹریلوی بولرز میں جوش ہیزل ووڈ نے 3، زیویئر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلس نے 2، 2 جبکہ مارکس اسٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے 126 رنز کا ہدف باآسانی 13.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان مچل مارش 46، ٹریوس ہیڈ 28 اور جوش انگلس 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، جبکہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔