بلوچستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں تاریخ سے آگاہی ضروری ہے: سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی — فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں تاریخ سے آگاہی ضروری ہے۔
سرفراز بگٹی نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے بجائے تحقیق کی جانی چاہیے، قلات کے مخصوص علاقے کو پورے بلوچستان کا آپریشن کہنا درست نہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بیڈ گورننس اور عدم ترقی کا شکوہ حکومت سے ہوسکتا ہے ریاست سے نہیں، دہشتگرد ملک کو کیک کی طرح کاٹنا چاہتے ہیں۔
وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تشدد، پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے، دشمن آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بچوں اور نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر انڈیل رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف ریاست یا فوج کی نہیں ہر فرد کی جنگ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی مذہبی بنیادوں پر ہو یا لسانی بنیادوں پر قابلِ مذمت ہے، دہشتگرد شناخت کی بنیاد پر بلوچ، پنجابیوں کا نہیں پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ کنفیوژن سے نکل کر زمینی حقائق اور واضح سوچ کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا، جھوٹ پر مبنی مقبول بیانیے کے بجائے سچ اور حق کا ساتھ دینا ہوگا، ریاست ہر طرح سیاست سے اہم اور مقدم ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر مصلحت سے بالا تر ہو کر ریاست کےلیے سوچنا ہوگا، گورننس کو بہتر بنانے کےلیے میرٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار محکمۂ صحت اور تعلیم میں میرٹ پر بھرتیاں ہوئیں، میٹرک تا پی ایچ ڈی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں غریب طلباء کی رسائی ممکن ہوئی، آج بلوچستان کے غریب مزدور کا بچہ وہیں پڑھ رہا ہے جہاں صاحب حیثیت فرد کا بچہ پڑھتا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک روزگار کے لیے بھیج رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلوچستان کے سرفراز بگٹی وزیر اعلی نے کہا کہ ا نہوں نے رہا ہے
پڑھیں:
سی سی آئی میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا: وزیر اعلیٰ کے پی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق اجلاس میں مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ مسترد کردیا تھا۔
"میں تمہیں مار دوں گا" ، بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی دینے والا انجینئرنگ اسٹوڈنٹ نکلا
مزید :