بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن خاموش WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز


بھارتی فوج نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا جس سے دشمن خاموش ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کی چکپترا پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کر دی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون کی عکاسی کرتی ہے، اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں سے شہریوں کو خالی کروایا ہے اور وہاں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکئی بھارتی ویب سائٹس پاکستان میں بند کر دی گئیں پاکستان ایئرفورس کا خوف؛ بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر واپس فرار پاکستان ڈیجیٹل اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کیلیے موزوں ترین مارکیٹ ہے، وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھی،3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سپریم کورٹ میں لاء کلرک شپ کا سنہری موقع، درخواستیں طلب بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں: امریکا مصدقہ اطلاعات ہیں بھارت اگلے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطا تارڑ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

بھارتی دباؤ ناکام: پاکستان گرے لسٹ میں دوبارہ شمولیت سے بچ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(اایف اے ٹی ایف)  کے حالیہ اجلاس میں پاکستان مخالف بھارتی سازشیں ناکام ہو گئیں، جب کہ چین، ترکیہ اور جاپان سمیت کئی اہم ممالک نے پاکستان کی کھل کر حمایت کی۔

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوششیں ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گئیں، جبکہ چین، ترکیہ اور جاپان نے پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے بھارت کے منفی عزائم کو سختی سے مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران بھارتی وفد نے پاکستان کے خلاف شدید پروپیگنڈا کرتے ہوئے اسے دوبارہ گرے لسٹ میں ڈالنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک نے بھارتی مطالبے کو تسلیم کرنے کے بجائے پاکستان کو محض رپورٹنگ کی فہرست میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں چین نے پاکستان کے حق میں دوٹوک اور واضح مؤقف اپنایا، جبکہ ترکیہ اور جاپان نے بھی پاکستان کے مؤقف کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے بھارت کی مخالفت کی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی سازشوں کے پیچھے اس کی خفیہ ایجنسی “را” کا کردار بھی نمایاں تھا، جس نے پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیے کو پھیلانے کے لیے نئی دہلی میں ’ڈس انفولیب‘ کے نام سے جعلی ادارہ قائم کر رکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت نے اسرائیلی معاونت سے ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی، تاہم عالمی برادری نے اس منفی مہم کو مسترد کر دیا اور پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کو تسلیم کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ “آپریشن بنیان مرصوص” کے بعد پاکستان کی سفارتی پوزیشن میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور ہندوتوا و صہیونی لابی کی مشترکہ کوششیں بھی پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی دباؤ ناکام: پاکستان گرے لسٹ میں دوبارہ شمولیت سے بچ گیا
  • پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوشش ناکام
  • فیٹف کی گرے لسٹ میں پاکستان کو شامل کرانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی
  • پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام
  • ہندوتوا اور صہیونی گٹھ جوڑ ، خطے میں انتشار کی اصل وجہ!
  • دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا توپاک فوج کے شانہ بشانہ میدان میں اتریں گے،کامران ایوب
  • ایران میں عوام سڑکوں پرآگئے، اسرائیل کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
  • ماحولیاتی وسائل کو ہتھیار بنانا خطرناک، پانی روکنے پر بھارت کو جواب دیں گے: بلاول بھٹو
  • اسرائیل کیساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑیگی، بریگیڈئیر جنرل ابوالفضل شکارچی
  • مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق ٹرمپ کا بیان، بھارت میں اشتعال، امریکی پرچم  روند ڈالا