وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں تیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں تیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں اختراع اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آج نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک نسٹ میں جدید ترین “اناطولو کریئیٹر لیب” کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ ترکیہ کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے جسے ترکیہ کا امدادی ادارہ ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی تیکا سپانسر کر رہا ہے، اور یہ پاکستان و ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تکنیکی اشتراک کی علامت ہے۔افتتاحی تقریب میں ترک سفیر عزت مآب عرفان نذیراوغلو، نسٹ کے پرو ریکٹر ڈاکٹر عثمان حسن، شمالی ترک جمہوریہ قبرص کی سفیر محترمہ دلشاد شینول، اور تیکا کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ صالحہ تنا سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ تاہم تقریب کا مرکزی محور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی شرکت اور ان کا وژن رہا۔
وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ: “اناطولو کریئیٹر لیب صرف ایک سہولت نہیں بلکہ یہ ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک انقلابی موقع ہے کہ وہ تحقیق، تجربے اور اختراع کے ذریعے عالمی ٹیکنالوجی منظرنامے میں قیادت کریں۔ یہ منصوبہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہے اور ہم مل کر ایک علم و اختراع پر مبنی روشن مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں۔”یہ لیب 120 مربع میٹر پر محیط ہے اور اس میں جدید تھری ڈی پرنٹرز، اعلی معیار کے 3D اسکینرز، اسمارٹ بورڈز اور آرام دہ ورک اسپیسز موجود ہیں، جو اسے الیکٹرانکس، روبوٹکس، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ اور ڈیجیٹل ڈیزائن کے شعبوں میں کام کرنے والے طلبہ، محققین اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے ایک متحرک مرکز بناتے ہیں۔
عبدالعلیم خان نے حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو جدید سہولیات اور پلیٹ فارمز تک رسائی فراہم کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ: “ہم پاکستان کو علاقائی اختراع کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، اور ایسے اشتراک اس خواب کی تکمیل کے لیے نہایت اہم ہیں۔”ترک سفیر عرفان نذیراوغلو نے کہا کہ: “یہ لیب تخلیقی تعاون کی ایک علامت ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ سرحد پار اختراع اور مسائل کے حل کے لیے ایک محرک کا کردار ادا کرے گی۔”ڈاکٹر عثمان حسن نے وزیر موصوف اور TKA کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیب نسٹ کے تحقیقی اور کاروباری ماحول میں قابلِ ذکر بہتری لائے گی۔ٹیکا کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ صالحہ تنا نے کہا: “اناطولو کریئیٹر لیب، TKA کی پائیدار ترقی کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم نوجوانوں کو بااختیار بنا کر اور دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کو مضبوط کر کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔”تقریب کا اختتام وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے لیب کے دورے، طلبہ اور محققین سے ملاقات، اور حکومت کی مکمل حمایت کے اعادے کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے TKA کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ، مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر سپریم کورٹ، مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر پی ٹی آئی مخصوص نشستیں کیس، نظرثانی درخواست سماعت کیلیے مقرر نائب وزیر اعظم اسحق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن خاموش کئی بھارتی ویب سائٹس پاکستان میں بند کر دی گئیں واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ، 201 پاکستانی بھی وطن لوٹ آئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے تعاون
پڑھیں:
کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔
7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔
نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاریترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔