کشمیریوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور گھر مسمار کرنے کے خلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد بھارتی فورسز نے نہتے کشمیری نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
اس صورتحال کے خلاف آزاد کشمیر میں عوامی سطح پر شدید غم و غصے اور احتجاج کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور یکجہتی جلسے سے خطاب کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور پوری وفاقی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے بہ نفسِ نفیس یہاں موجود ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ مظفرآباد کے بعد وہ وادی نیلم کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں کے عوام کو بھی یہ یقین دہانی کرائی جا سکے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید جانتے ہیں نمائندہ وی نیوز ثاقب علی سے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا
الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔
جسٹس رانا زاہد محمود کی سربراہی میں ٹربیونل نے پی پی 159 سے متعلق پی ٹی آئی امیدوار مہر شرافت علی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کی گئیں، کیونکہ عذرداری کے تمام صفحات پر امیدوار کے دستخط موجود نہیں تھے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام درج نہ ہونے کے باعث یہ درخواست سماعت کے قابل نہیں۔
واضح رہے کہ مہر شرافت علی نے عام انتخابات میں مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتخابی عذرداری درخواست خارج مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز