332غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ،پی اے سی نے چیئرمین پی اے آر سی غلام علی کو طلب کر لیا،پی اے آر سی مکمل طورپر کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ، عامر ڈوگر
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
332غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ،پی اے سی نے چیئرمین پی اے آر سی غلام علی کو طلب کر لیا،پی اے آر سی مکمل طورپر کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ، عامر ڈوگر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (ارمان یوسف )پبلک اکائونٹس کمیٹی نے 332غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر چیئرمین پی اے آر سی غلام علی کو طلب کر لیا، رکن کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا کہ پی اے آر سی مکمل طورپر کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ،چیئرمین پی اے آر سی عدالتی حکم کے باوجود عہدے پر براجمان ہے ، وزیراعظم نے ڈاکٹر غلام علی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا، دوسری طرف انہیں صدارتی ایوارڈ دیا جا رہا ہے ،اس ملک میں کیا ہو رہا ہے ، سمجھ سے بالا تر ہے ، ادارے کی کارکردگی کو خصوصی آڈٹ کروایا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل میں خلاف ضابطہ تین سو بتیس افسران کی تعیناتیاںکا معاملہ زیر غور آیا۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی اے آر سی نے ایک سو چونسٹھ کی بجائے تین سے بتیس افسران کی بھرتیاں کیں ،تعیناتیوں کے وقت صوبائی اور علاقائی کوٹہ کی خلاف ورزی کی گئی ۔پی اے آر سی کے قائم مقام چیئرمین پی اے سی میں پیش ہوئے جس پر کمیٹی نے استفسار کیا کہ مستقل چیئرمین کہاں ہیں ، جس پر بتایا گیا کہ چیئرمین پی اے آر سی غلام محمد علی تین ماہ کی چھٹی پر ہیں۔رکن کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا کہ چیئرمین پی اے آر سی غلام محمد علی کو فیس سیونگ کیلئے سائیڈ پر کر دیا گیا ہے،چیئرمین پی اے آر سی کے حوالے سے ہائی کورٹ کی آبزرویشن بھی اہم ہے۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ بھرتیوں میں صوبائی کوٹہ پر بھی عمل نہیں کیا گیا، صرف 3اضلاع سے 332 افراد کو بھرتی کیا گیا،بھرتی کیے گئے افراد کے ڈومیسائل بھی فراہم نہیں کیے گئے۔
قائم مقام چیئرمین پی اے آرسی نے بتایا کہ332میں سے 206سائنسدان ہیں جنہیں میرٹ پر بھرتی کیا گیا۔چیئرمین کمیٹی جنید انور نے کہا کہ آفریدی صاحب آپ اس طرح کے بیانات نہ دیں جس کی آپ بعد میں وضاحت نہ کر سکیں، اشتہار میں ضابطہ کا اور کوٹہ سسٹم کا خیال نہیں رکھا گیا۔رکن کمیٹی شازیہ مری نے کہا کہ اشتہار سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملے میں بدنیتی شامل تھی، آپ یہاں بیٹھ کر کسی اور کے ایکشن کا جواب دیے رہے ہیں۔ممبران کمیٹی نے کہا کہ صرف تین اضلاع سے بھرتیاں کی گئیں ، معاملہ نیب کو بھیجا جائے ، چیئرمین پی اے آر سی اپنے آپ کو بچانے کیلئے چھٹی پر گئے ہیں۔پی اے آر سی حکام نے بتایا کہ اشتہار کے بعد ہمیں ڈیمانڈ آگئی جس کی وجہ سے آسامیوں کی تعداد بڑھائی گئی۔ پی اے سی نے چیئرمین پی اے آر سی کی چھٹی کی درخواست طلب کرلی ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ بچے کس کے رشتہ دار بھرتی کیے گئے ہیں ،اس لسٹ میں چیئرمین اور سیکرٹری کے رشتہ داروں کے نام موجود ہیں ،تمام افسران کے رشتہ دار بھی اس لسٹ میں موجود ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹر ی فوڈ سیکیورٹی نے پی اے آر سی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا اعتراف کرلیا اور کہا کہ پی اے آر سی نے اپنے بورڈ میں اس عمل کو ریگولر کروانے کی کوشش کی انہوں نے نہیں کیا، میں اس عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔ جس پر پی اے سی نے چھ مئی کو چیئرمین پی اے آر سی کو طلب کرلیا۔
پی اے سی کا چیئرمین پی اے آر سی غلام محمد علی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا کیس نیب کو بھجوانے پر غور۔ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ریمارکس دیئے کہ اگر چیئرمین پی اے آر سی اس اقدام کا دفاع نہ کر پائے تو معاملہ نیب کو بھجوا دیں گے،مجھے معلوم ہے کہ بھرتی ہونے والے کس کس کے رشتہ دار ہیں، اس فہرست میں وفاقی وزیر اور چیئرمین پی اے آر سی کے دشتہ داروں کے نام بھی ہیں۔ رکن کمیٹی شازیہ مری نے کہا کہ یہ حال ہے تو مستحق نوجوان کہاں جائیں گے،نوکریوں میں بندر بانٹ ہوگی تو پاکستان کا ہونہار طالبعلم کہاں جائے گا، ڈاکٹر غلام علی کو طلب کیا جائے اور معاملے کی پڑتال کی جائے۔رکن کمیٹی حسین طارق نے کہا کہ پاکستان زرعی تحقیقاتی ایک ریسرچ ادارہ ہے اور ان کی کارکردگی صفر ہے، پی اے آر سی میں اسوقت بھی 250افراد بھرتی کیے جا رہے ہیں،ان بھرتیوں کی بھی تفصیلات چیک کرنے چاہئیں۔ رکن کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا کہ پی اے آر سی مکمل طورپر کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ،چیئرمین پی اے آر سی عدالتی حکم کے باوجود عہدے پر براجمان ہے ، وزیراعظم نے ڈاکٹر غلام علی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا، دوسری طرف انہیں صدارتی ایوارڈ دیا جا رہا ہے ،اس ملک میں کیا ہو رہا ہے ، سمجھ سے بالا تر ہے ، ادارے کی کارکردگی کو خصوصی آڈٹ کروایا جائے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرادارہ جاتی اصلاحات کرلیں تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ ادارہ جاتی اصلاحات کرلیں تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں تیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح سپریم کورٹ، مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر پی ٹی آئی مخصوص نشستیں کیس، نظرثانی درخواست سماعت کیلیے مقرر نائب وزیر اعظم اسحق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن خاموشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی اے آر سی غلام قانونی بھرتیوں غلام علی کو طلب کہ پی اے آر سی نے بتایا کہ پی اے سی نے بھرتیوں کا رکن کمیٹی عامر ڈوگر کو طلب کر نے کہا کہ کمیٹی نے کے رشتہ رہا ہے
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی،ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر اورشیخ امتیاز 15نشستوں کیلئے معطل
پنجاب اسمبلی،ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر اورشیخ امتیاز 15نشستوں کیلئے معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)قائم مقام اسپیکرپنجاب اسمبلی نے اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگراور شیخ امتیاز کو 15 نشستوں کیلئے معطل کردیا۔
قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ اس ہاس کے تقدس کو بحال رکھنا ہوگا، ایک ممبر اپنی سیٹ سے اٹھتا ہے اور حکومتی رکن پر جاکر حملہ کرتا ہے، میں آج کے دن کو سیاہ دن کے طور پر دیکھتا ہوں۔تمام معاملات طے پائے ،اس کے باوجود آج یہ ہوا،یہ معاملہ نہ خالد ڈوگر کا ہے نہ حسان ریاض کا،یہ ایوان کی عزت کا معاملہ ہے،آج بڑی خلاف ورزی ہوئی ہے ،آج کا دن سیاہ دن ہے۔آج پنجاب اور پوری دنیا میں کیا میسج گیا ہو گا،آج بڑی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے، میں نے اس ہاوس کو چلانا ہے، مجھے پتاہے مجھے کیا کرنا ہے۔
اس موقع پر مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے، ناخوشگوار واقعہ اسمبلی میں ہوا،حکومتی اور اپوزیشن ارکان واقعے کی مذمت کرتے ہیں،اسمبلی فلور پر پہلے بھی ایسے واقعات ہوتے رہے۔ یہ بہت ناخوشگوار واقعہ ہے کوئی سیٹ سے اٹھ کر حملہ کرے ۔
قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن حسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد زبیر میں ہاتھاپائی ہوگئی ، ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔صوبائی وزیر ذیشان رفیق بھی ہاتھا پائی میں کود پڑے،قائم مقام اسپیکر نے احسان ریاض اور ذیشان رفیق کو بار بار منع کیا،بعدازاں پنجاب اسمبلی کااجلاس 5 منٹ کے لیے ملتوی کردیا گیا،ڈپٹی اسپیکر نے دونوں ممبران اسمبلی کو چیمبر میں بلا لیا۔
قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت حکومت و اپوزیشن ارکان کا اجلاس ہوا،قائم مقام اسپیکرملک ظہیر اقبال نے اپوزیشن ارکان کو ایوان میں واپس بھجوا دیا۔قائم مقام اسپیکرملک ظہیر اقبال کی سینئر حکومتی ارکان کیساتھ مشاورت ہوئی ،سینئر حکومتی ارکان کا موقف ہے کہ اپوزیشن کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے، نعرے بازی برداشت کی جا سکتی ہے مگر ہاتھاپائی ناقابل برداشت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک امریکا تجارتی ڈائیلاگ میں پیش رفت، وزیرخزانہ مذاکرات کی تکمیل کیلئے واشنگٹن روانہ پاک امریکا تجارتی ڈائیلاگ میں پیش رفت، وزیرخزانہ مذاکرات کی تکمیل کیلئے واشنگٹن روانہ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف مہم جاری الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کیلئے شرائط عائد کردیں، سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن ہونا لازمی قرار وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی قصور، گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم