ٹک ٹاکر مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
ٹک ٹاکر مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں کل 29 اپریل تک توسیع کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عبد الرحمن عرف مان ڈوگر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شہباز علی رضوی نے مان ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے اپنی عبوری ضمانت کی توثیق کی استدعا کی۔ مان ڈوگر اور ان کے ساتھی ٹک ٹاکر حیدر علی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی ہے، اور ان کے مؤکل کو بلاوجہ ہراساں کیا جا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کو کنفرم کر دیا جائے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: مان ڈوگر کی عبوری ضمانت ٹک ٹاکر
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: فواد چوہدری کی مقدمات کی سماعت یکجا کرنے کی درخواست خارج
---فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی 9 مئی کے مقدمات کی سماعت یکجا کرنے کی درخواست خارج کر دی۔
جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کردیا۔
عدالتی حکمنامے کے مطابق فواد چوہدری، صنم جاوید کی طرح مختلف مقدمات کو یکجا کرنے کے ریلیف کے مستحق نہیں ہیں، فواد چوہدری کے خلاف درجنوں مقدمات میں حقائق اور واقعات مختلف ہیں، ٹرائل کورٹ چاہے تو اپنے ضلع کے مقدمات یکجا کر سکتی ہے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ نے اپنے حکمنامے میں مزید کہا کہ عمومی اصول ہے کہ ہر کیس علاقائی دائرہ اختیار کی عدالت میں زیرِ سماعت ہوگا۔
یاد رہے کہ فواد چوہدری نے تمام مقدمات یکجا کر کے فیصل آباد منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔