پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کریں ، تنازعات کا سفارتی حل نکالیں، سعودی عرب
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر ردعمل سامنے آیا اور اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرحدی علاقوں میں مسلسل فائرنگ کے واقعات باعث تشویش ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کریں اور تنازعات کا سفارتی حل نکالیں۔
بیان میں پاکستان اور بھارت پر اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے تحت امن و استحکام کیلئے کام کرنے پر زور دیا گیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جو دونوں ملکوں اور خطے کے عوام کے مفاد میں ہوں۔
شدید گرمی کے بعد آج سے ملک بھر میں بارشیں شروع ہونے کا امکان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان اور بھارت
پڑھیں:
پاکستان نے 150 افغان ٹرکوں کو بھارت میں داخلے کی اجازت کیوں دی؟
پاکستان وزارتِ خارجہ نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخلے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی وزراتِ خارجہ سے کہا گیا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت چلنے والے ٹرک پاکستان کے مختلف بارڈر کراسنگ پر پھنس گئے ہیں۔
وزاتِ خارجہ نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیاں برادرانہ تعلقات کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہونے والے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں اشیاء کی ترسیل کی اجازت دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے
افغان سفارتخانے کی جانب سے 28 اپریل 2025 کو دی گئی درخواست کے جواب میں پاکستانی وزارتِ خارجہ نے 150 افغان ٹرکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو بھجوا دی ہے، اور اس بات کی ہدایت بھی کی ہے کہ اگر مزید کوئی افغان ٹرک پھنسے ہوئے ہوں تو ان کی تفصیلات بھی جلد فراہم کی جائیں تاکہ کارروائی کی جا سکے۔
وزارت خارجہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ اِس موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے یہ یقین دہانی کروانا چاہتی ہے کہ وزارت خارجہ معزز افغان ایمبیسی کی سب سے بڑھ کر عزت کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغان سفارتخانہ بھارت پاکستان ٹرک