بھارت انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے، عاصم افتخار
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
فائل فوٹو
قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یہ بات او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوب ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہی۔
پاکستانی مشن کے مطابق او آئی سی اراکین نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور زور دیا کہ سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی ختم کی جائے۔
او آئی سی اراکین نے مزید کہا کہ مسائل کی جڑوں کو ختم کیا جائے جس میں جموں و کشمیر کے تنازع کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کی قرار دادوں کے مطابق منصفانہ حل بھی شامل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: او ا ئی سی
پڑھیں:
بھارت دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
قومی وقار اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16 ویں سیشن کے شرکا سے گفتگو
………………………………….
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں شکست سے دوچار بھارت دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16 ویں سیشن کے شرکا سے ملاقات کی جس میں سول سرونٹس اور ماہرین تعلیم بھی شریک ہوئے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت معرکہ حق میں شکست سے دوچار ہو چکا ہے،
بھارت دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے، یہ گروہ بھی معرکہ حق میں بھارت کو دی گئی ذلت آمیز شکست جیسا ہی انجام پائیں گے۔
فیلڈ مارشل نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کو بلوچستان کے عوام کی حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش قرار دیا اور کہا کہ ملک کو درپیش داخلی یا خارجی خطرات کی صورت میں قومی وقار اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نہ مذہب دیکھتی ہے نہ فرقہ اور نہ ہی نسل، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر اجتماعی عزم اور یکجہتی ناگزیر ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور مربوط قومی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیشن کے آخر میں شرکا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان مثبت اور بامعنی مکالمہ بھی ہوا۔