پاکستان اور بھارت تنازعات کا سفارتی حل نکالیں، سعودی عرب
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر ردعمل سامنے آیا اور اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرحدی علاقوں میں مسلسل فائرنگ کے واقعات باعث تشویش ہیں۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کریں اور تنازعات کا سفارتی حل نکالیں۔بیان میں پاکستان اور بھارت پر اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے تحت امن و استحکام کیلئے کام کرنے پر زور دیا گیا۔وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جو دونوں ملکوں اور خطے کے عوام کے مفاد میں ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ٹیلی فونک گفتگو
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان اور بھارت
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔