بھارتی فوج کے قافلے کے ہاتھوں 6سکھ شہری قتل
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ کے بعد معصوم شہری بھارت کے جنگی جنون کا شکار ہونے لگے۔
ذرائع کے مطابق 6 سکھ شہری بھارتی فوج کے قافلے کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے، معصوم سکھ شہریوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
بھارتی قافلہ پاکستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر سرحد کی جانب بڑھ رہا تھا، تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ڈرائیور نشے میں تھا۔
بھارتی فوج نے جنگی جنون میں معصوم شہریوں کو ہلاک کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
معروف بھارتی اداکارہ اپنی تیز رفتار کار سے طالبعلم کو کچل کر ہلاک کرنے پر گرفتار
بھارتی شہر گوہاٹی میں گزشتہ روز ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹیکنیکل کالج کے 21 سالہ طالب علم سمیع الحق کو کچل دیا تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے اُس وقت طالب علم کو کچلا جب وہ سڑک کنارے پیدل چل رہا تھا۔ اس کے دوست بھی ہمراہ تھے جو محفوظ رہے۔
دوستوں نے ایک اور کار سوار کی مدد سے حادثہ کرنے والی گاڑی کو جا لیا جس میں آسام کی معروف اداکارہ نندنی کشیپ موجود تھی۔
دوستوں نے ہی سمیع الحق کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا جس کے بعد اداکارہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
آسامی اداکارہ کی گاڑی حادثے کی روزہ ہی پولیس نے تحویل میں لے لی تھی۔ اداکاہ پر لاپروائی سے گاڑی چلانے اور موت کا سبب بننے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
طالب علم سمیع الحق کی ناگہانی موت پر عوام اور سوشل میڈیا صارفین میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور عوامی دباؤ کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔