پہلگام فالس فلیگ آپریشن ،’’را‘‘کے خفیہ دستاویز ،،منصوبے سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز


— مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مبینہ دہشت گرد حملے سے متعلق ایک خفیہ بھارتی دستاویز سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے، جس میں بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی “را” کے ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ خفیہ دستاویز سوشل میڈیا ایپ “ٹیلی گرام” کے ذریعے منظرِ عام پر آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دستاویز میں واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ حملے کا الزام پاکستان اور آئی ایس آئی پر حملے کے 36 گھنٹوں بعد عائد کیا جائے، تاہم بھارتی میڈیا نے فوری طور پر الزام پاکستان پر لگا کر منصوبے کو خراب کر دیا۔

دستاویز میں تضادات سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ ’’را‘‘ کو کہیں اور سے ہدایات موصول ہوتی ہیں۔دستاویز میں واقعے کو “فالس فلیگ” بنانے کی پوری منصوبہ بندی درج ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ ریاست اور غیر مسلموں پر حملہ دکھایا جائے۔ میڈیا اثاثوں کو 36 سے 48 گھنٹے قبل متحرک کرنے، دھندلی ویڈیوز سے تصویریں بنانے، اور 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جعلی معلومات پھیلانے جیسے نکات شامل ہیں۔

را کی دستاویز کے مطابق:ضلع اننت ناگ میں کارروائی کی منصوبہ بندی کی گئی۔سیاحوں کی نقل و حرکت کی آڑ میں فیلڈ آپریٹرز تعینات کیے گئے۔گواہوں کے بیانات AI سسٹم کے تحت لیے جانے تھے۔شمالی کمان حملے کی جگہ سے آئی ایس آئی سے منسوب مواد ’’فرانزک انداز‘‘ میں جاری کرنے کی ہدایات تھیں۔دستاویز میں شوپیاں میں متبادل آپریشن پلان، ایل او سی پر پاکستانی پیش قدمی سے متعلق خدشات، اور غیر جانبدار ممالک کی ممکنہ مزاحمت کا ذکر بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ چین کے اقتصادی منصوبوں جیسے سی پیک اور گوادر پر بھی را کی نگرانی کی ہدایت دی گئی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق، اس خفیہ پلاننگ سے واضح ہو گیا ہے کہ پہلگام حملہ بھی بھارت کی پرانی روش یعنی فالس فلیگ آپریشن کا تسلسل تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیل رہا ہے اور یہ ہندوتوا ایجنڈے کا عملی مظاہرہ ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے اب تک اس دستاویز کے لیک ہونے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت اس لیک کی تحقیقات کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمزدوورں کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے، آئیسکو چیف انصاف تو اللہ کا کام ہے جج تو صرف دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل بھارتی افواج کو کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی مل گئی، ٹائمز ناؤ کا انکشاف بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ امریکا نے بھارت کیساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ کر لیا امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم پاکستان، بھارتی ہم منصب کو فون، کشیدگی میں کمی پر زور حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فالس فلیگ سب نیوز

پڑھیں:

پاکستان سے میچ منظور نہیں! بھارتی میڈیا ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا راگ الاپنے لگا

کراچی:

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

بھارتی ایوانوں سے لے کر میڈیا تک ہر جانب مودی سرکار سے ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ بی سی سی آئی کی بزدلی اور بے شرمی ہے۔

بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی پر قومی جذبات پر کاروباری مفادات کو ترجیح دینے کا الزام لگایا اور سوال کیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کے خلاف میچ پر غور کیوں کیا گیا؟۔

بھارتی میڈیا نے مؤقف اپنایا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے اور اگر بھارت شرکت نہ کرے تو ٹورنامنٹ ممکن ہی نہیں۔

 اپوزیشن جماعتوں نے بھی مودی حکومت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب پاکستان سے تجارت بند ہے تو کرکٹ کی اجازت کیوں؟۔

چند روز قبل ہی بھارتی لیجنڈ کرکٹرز نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا جس کے بعد اب ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے پر رضامندی پر بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

 سوشل میڈیا پر "بائیکاٹ ایشیا کپ" ٹرینڈ کررہا ہے اور بھارتی شائقین بورڈ پر قومی جذبات کو نظر انداز کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

بی سی سی آئی پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے متعلق واضح پوزیشن اختیار کرے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا جہاں پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔

گروپ اے میں بھارت، پاکستان، یو اے ای اور عمان کو رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور: بھارتی الزامات، اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد، پاکستان مسترد کرتا ہے: دفتر خارجہ
  • پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی راہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
  • راولپنڈی میں انسانیت کو شرما دینے والاواقعہ، سرکاری ملازم مبینہ طور پر نوجوان بیٹی سے زیادتی کرتا رہا،مقدمہ درج
  • پاکستانی فتح کی گونج بھارتی پارلیمنٹ تک جا پہنچی بھارتی وزیرداخلہ کی عجیب منطق
  •   آپریشن سندور سے متعلق بھارت کے اشتعال انگیز دعوے مسترد  
  • آغا روح اللہ کی کشمیریوں کو اجتماعی سزا دینے پر مودی حکومت اور بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید
  • ہمارے پاس ثبوت ہے دہشتگردوں کے پاس پاکستانی چاکلیٹ ملی ہے،بھارتی وزیرداخلہ کی عجیب منطق
  • پاکستان سے میچ منظور نہیں! بھارتی میڈیا ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا راگ الاپنے لگا
  • ایشون نے پاک بھارت میچز سے متعلق خود سے منسوب خبر کو جعلی قرار دے دیا
  • جعلی مقابلے، نام نہاد فالس فلیگ آپریشن مہادیو بے نقاب