اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کی مضبوط حمایت اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے مخلصانہ پیشکش پر چین سے اظہار تشکر کیا ہے۔

جمعرات کو ملاقات کے لیے آئے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی مضبوط اور ثابت قدم حمایت وہ چین کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے اس بات پر چین کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے 22 اپریل سے ہندوستان کے اقدامات کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کو سمجھا اور پہلگام واقعے کی قابل اعتماد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے اپنی مخلصانہ پیشکش کی توثیق کی۔

شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا ذکر بھی کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کا پانی کو جارحیت کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت کسی بھی فریق کو یکطرفہ طور پر معاہدے سے انحراف کا حق نہیں ہے۔

’پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کی ہے‘
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کی ہر شکل میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دنیا کو ایک محفوظ مقام بنانے کی کوششوں میں 152 بلین ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان اٹھایا۔

’بھارت کے جارحانہ اقدامت پاکستان کی انسداد دہشتگردی سے توجہ ہٹاسکتے ہیں‘
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کے جارحانہ اقدامات پاکستان کی توجہ اس کی آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف جاری انسداد دہشتگردی کی کوششوں سے ہٹا سکتے ہیں جو افغانستان کے اندر سے کام کر رہے تھے۔

مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جموں و کشمیر تنازعہ کا پرامن حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔

چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا، چینی سفیر
چینی سفیر نے پاکستان کے نقطہ نظر اور حقائق پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے حوالے سے پاکستان اور چین کی مشترکہ خواہش کے حصول کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان کی نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ