عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس کی شادی کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بار افواہیں اس لیے پھیل رہی ہیں کیوں کہ جوڑا ہیلی  کاپٹر میں ایک ساتھ لندن پہنچ گیا۔

ہیلی کاپٹر ٹام کروز خود اُڑا رہے تھے۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر زمین پر اترا۔ اس میں سے اداکارہ انا اپنے پالتو کتے کے ہمراہ باہر آتی ہوئی نظر آئیں۔

دنوں کی لندن آمد کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ کل ہسپانوی اداکارہ آنا دے آرمس کی 37ویں سالگرہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 62 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ اسپینش اداکارہ کو ایک ساتھ کئی مواقعوں پر دیکھا جا چکا ہے۔

بالخصوص جوڑے کی ویلنٹائنز ڈے پر لندن کے ایک پُررونق علاقے میں رومانوی ملاقات بھی ہوئی تھی۔

تاحال جوڑے نے اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹام کروز

پڑھیں:

کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔

وہ اپنی شادی کے دن تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔

جہانزیب کی پراسرار گمشدگی نے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔

تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔ پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے۔ ان کے مطابق ہم اس وقت کوئی تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، جہانزیب ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کیساتھ سیکورٹی مذاکرات جلد کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے، ابو محمد الجولانی
  • ٹرمپ تاریخی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، شاہانہ استقبال، احتجاجی مظاہرے
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، کن اہم امور پر گفتگو ہوگی؟
  • ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی 
  • کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا