شادی کی افواہیں؛ ٹام کروز ہیلی کاپٹر اُڑاتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ کیساتھ لندن پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس کی شادی کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بار افواہیں اس لیے پھیل رہی ہیں کیوں کہ جوڑا ہیلی کاپٹر میں ایک ساتھ لندن پہنچ گیا۔
ہیلی کاپٹر ٹام کروز خود اُڑا رہے تھے۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر زمین پر اترا۔ اس میں سے اداکارہ انا اپنے پالتو کتے کے ہمراہ باہر آتی ہوئی نظر آئیں۔
دنوں کی لندن آمد کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ کل ہسپانوی اداکارہ آنا دے آرمس کی 37ویں سالگرہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 62 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ اسپینش اداکارہ کو ایک ساتھ کئی مواقعوں پر دیکھا جا چکا ہے۔
بالخصوص جوڑے کی ویلنٹائنز ڈے پر لندن کے ایک پُررونق علاقے میں رومانوی ملاقات بھی ہوئی تھی۔
تاحال جوڑے نے اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ٹام کروز
پڑھیں:
داڑھی نہ منڈوانے پر خاتون نے شوہر کو چھوڑ کر کلین شیو دیور کیساتھ بھاگ کر شادی کرلی
بھارتی شہر میرٹھ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنے دیور کے ساتھ شادی رچالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کی خاتون اپنے شوہر کو داڑھی منڈوانے کے لیے بار بار کہتی تھیں لیکن شوہر نے شرعی داڑھی منڈوانے سے منع کردیا۔
خیال رہے کہ شاکر نامی شخص عالم دین بھی ہے جس کی شادی عرشی کے ساتھ 7 ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔
عرشی نے شادی کے فوری بعد شاکر کو بتایا تھا کہ شادی گھر والوں کے دباؤ پر کی ہے اور صرف اسی صورت میں ساتھ رہے گی اگر وہ داڑھی منڈوا دے۔
جس پر شاکر نہ صاف انکار کردیا اور عرشی کی شکایت اس کے گھر والوں سے بھی کی جنھوں نے اسے سمجھا بجھا کر واپس بھیج دیا۔
بعد ازاں عرشی نے اپنے کلین شیو دیور کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے اور دونوں نے فرار ہوکر شادی بھی کرلی۔
دونوں کی عدم موجودگی پر گھر میں کہرام مچ گیا اور تلاش شروع کی گئی تاہم دونوں کا کچھ پتا نہ چل سکا۔
عرشی کے پہلے شوہر نے کہا کہ اس واقعے نے ان کی اور ان کے خاندان کی عزت کا جنازہ نکال دیا جس سے اہل خانہ شدید صدمے میں ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس میں بیوی اور بھائی کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کروا دی ہے اور عرشی کے خاندان کو بھی اطلاع دیدی۔
عرشی کے اہل خانہ نے بیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سے ہر رشتہ ختم کردیا ہے۔