بلوچستان: انٹر کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے۔
بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے زیر انتظام ہو رہے ہیں۔
چیئرمین بلوچستان بورڈ محمد اسحاق کے مطابق امتحانات میں100937 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ امتحانات کے لیے صوبے بھر میں 252 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبے میں ایف اے/ایف ایس سی انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔
محمد اسحاق نے بتایا کہ آج اور کل انٹرمیڈیٹ کے آرٹس گروپ کے پرچے ہوں گے جبکہ 5 مئی سے سائنس گروپ کے پرچے بھی شروع ہو جائیں گے۔
چئیرمین بلوچستان بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات کے لیے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل یہ امتحانات 22 اپریل سے شروع ہونا تھے تاہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات
پڑھیں:
بڑے کاروباری شعبوں میں 750 ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف
اسلام آباد:
ملک کے بڑے کاروباری شعبوں میں 750 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی تھنک ٹینک پرائم نے پاکستان میں غیرقانونی تجارت پر رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق غیر قانونی تجارت میں تمباکو، دوا سازی، ٹائر، آئل، پیٹرول، ڈیزل اور چائے شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق تمباکو سیکٹر میں غیر قانونی تجارت کا حصہ 65 فیصد ہے، جس سے قومی خزانے کو سالانہ 300 ارب روپے ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے۔
ایران سے سالانہ دو ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرول و ڈیزل اسمگل کیا جاتا ہے، جس کے باعث 270 ارب کے ریونیو کا نقصان ہوتا ہے، فارماسیوٹیکل میں 40 فیصد دوائیں جعلی یا غیر معیاری ہوتی ہیں اور اس مد میں ملکی خزانے کو 60 سے 65 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
ملک میں 60 فیصد اسمگلڈ ٹائرز سے 106 ارب روپے کی ٹیکس چوری ہوتی ہے جبکہ 30 فیصد اسمگلڈ چائے کی فروخت سے ملک کو سالانہ 10 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
Tagsپاکستان