اسٹیڈیمز کی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوئی، تفصیلات طلب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اسٹیڈیمز کی تعمیرِ نو پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی بھی بریفنگ مانگی ہے جبکہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات بھی شیئر کرنے کا کہا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بھی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
مزید پڑھیں: میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں؛ ایرن ہالینڈ کو کراچی کے فینز کی یاد ستانے لگی
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز کو اَپ گریڈ کیا تھا تاکہ شائقین کرکٹ کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی:کراچی میں گزشتہ روز دو دریا کے مقام بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز 40 سالہ شخص نے دو بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگادی تھی، بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان تھیں۔
اطلاعات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔
سی ویو دو دریا پر خودکشی کرنے والا شخص اورنگی ٹاؤن ساڑھے اٹھ نمبر گبول گوٹھ کا رہائشی تھا۔
اورنگ زیب عالم اسکول ٹیچر تھا۔ جس کے بیٹے کی عمر 8 سال اور بیٹی 4 سال کی تھی۔ متوفی کا سسرال 14 سی اورنگی ٹاؤن میں ہے۔
متوفی کے بھائی صغیر عالم نے بتایا کہ اورنگ زیب نے اپنی اہلیہ سے گھریلو معاملات کی بنا پر بچوں کی کسٹڈی کےلیے پٹیشن دائر کی ہوئی تھی۔
گزشتہ روز بچوں کی کسٹڈی متوفی کی اہلیہ کے حوالے کردی گئی تھی۔